آرمی چیف‘ بیرسٹر گوہر ملاقات وزیراعظم کی اجازت سے ہوئی ہو گی: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اڑان پاکستان پروگرام پر خصوصی بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارت‘ چین‘ جاپان‘ بنگلہ دیش اور ملائیشیا نے ترقی دس سالہ پروگرام سے کی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کی حکومت نے بھی پی ٹی آئی کی طرح دس سالہ اقتدار کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے دس سالہ اقتدار میں رہنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ پانی و خوراک کی کمی‘ سیلاب سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو چین سے تربیت دلوائیں گے۔ گریڈ 20 کے 30 افسران کو چین کی ترقی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی دورے پر بھیجا۔ ان افسران کی رپورٹ کی روشنی میں سی پیک فیز ٹو کا آغاز کریں گے۔ ملک میں اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہئے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت کو مدت پوری نہ کرنے دینا غلطی تھی؟۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نہ جاتی تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔ اگر بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور آرمی چیف سے ملے ہیں تو یہ وزیراعظم کی اجازت سے ہوا ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔