چین نئی امریکی حکومت کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے تیار ہے، وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکہ کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زینگ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ کے آئندہ صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ چین ،ہمیشہ چین امریکہ تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون پر مبنی مشترکہ مفادات کے اصولوں کے مطابق دیکھتا ہے اور انہیں فروغ دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نئی امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت اور روابط کو مضبوط بنانے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے ، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہیں، تاکہ نئے عہد میں چین امریکہ تعلقات کی درست سمت کو حاصل کیا جا سکے ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔