Express News:
2025-07-24@18:06:36 GMT

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

کراچی:

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا ہے۔ 

اس طرح سے مالی سال 2025 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 21 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ہے۔

مالی سال 2024 کے ابتدائی چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 109 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرنٹ اکاؤنٹ

پڑھیں:

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ، چین سرِفہرست

ویب ڈیسک: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں چین سرفہرست رہا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر پالیسیوں اور حکمت عملیوں کے نتیجے میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلے ہیں۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 2.45 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جس میں سب سے نمایاں حصہ چین کا رہا۔ چین کی جانب سے اس عرصے میں پاکستان کو 1.22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 90 فیصد زیادہ ہے۔

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

 چین اس وقت پاکستان کی کل غیر ملکی سرمایہ کاری میں 49.9 فیصد حصے کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار بن چکا ہے۔ توانائی کا شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتبار سے سب سے زیادہ پرکشش رہا، جس میں 1.17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، جو مجموعی سرمایہ کاری کا نمایاں حصہ ہے۔

 ایس آئی ایف سی کی معاونت سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ سرمایہ کاری کے اس رجحان کو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں روزگار کے مواقع اور صنعتی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
 

معروف برطانوی گلوکار  انتقال کر گئے

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • 2024 سے اب تک زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا
  • چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ  18 دسمبر  سے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کاباضابطہ آغاز کرے گی
  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ، چین سرِفہرست
  • پاکستان نے گزشتہ مالی سال 26.7 ارب ڈالرکا ریکارڈ غیر ملکی قرضہ لیا
  • پاکستان کوگزشتہ مالی سال میں 22 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی فنڈنگ موصول
  • گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کرنے پرنوجوان زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا
  • زر مبادلہ ذخائر میں بہتری، لیکن ڈالر ندارد