انٹرنیشنل لیگ میں فخرزمان کی مار دھاڑ، ٹیم کو فتح دلا دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
یواےای(نیوز ڈیسک )متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ہونے والی انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان نے شاندار بیٹنگ سے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل لیگ فخر زمان نے اپنی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز کو ایم آئی امارات کے خلاف فتح دلوا دی، ایم آئی امارات کو پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ روز انٹرنیشنل لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی امارات کے درمیان میچ میں ایم آئی امارات نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے ڈیزرٹ وائپرز نے مطلوبہ ہدف 19.
شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کی پہلی سالگرہ پر نکاح کی نئی تصاویر جاری کردیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایم ا ئی امارات انٹرنیشنل لیگ ڈیزرٹ وائپرز
پڑھیں:
دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی):
سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سفیان مقیم۔
ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ (16 کھلاڑی):
محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم۔