City 42:
2025-08-05@10:40:30 GMT

بانی پی ٹی آئی کو سزا، خواجہ آصف کا اہم بیان

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

ویب ڈیسک:وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آگیا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے فرح گوگی پتہ نہیں کتنا پیسا لے کر باہر نکل گئی، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ یہ نجات دہندہ ہے۔

طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ساری دنیا کو چور کہتے تھے، اس شخص نے مخالفین کیساتھ جو کیا وہ سب آپ کے سامنے ہے، اس شخص نے قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف پر کوئی ایک الزام بتا دیں۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے، انہیں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مجرم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔

لاکھوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام ، 2ملزم گرفتار

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی نے کہا کہ

پڑھیں:

قومی کانفرنس: یکجہتی کی ضرورت‘ خواجہ سلمان‘ ملکی حفاظت سب کی ذمہ داری: خبیر آزاد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام  مقامی ہوٹل لاہور میں قومی استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جشن آزادی اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی عظیم فتح پر خوشی اور اپنی بہادر مسلح افواج کی قربانیوں اور شہداء پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کانفرنس کی میزبانی و قیادت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے کی۔ جبکہ کانفرنس کے مہمانان خصوصی جن میں صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر انسانی حقوق پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ تھے۔ مہمانان گرامی میں سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، سیکرٹری انسانی حقوق پنجاب فرید احمد تارڑ، معروف سینئرصحافی تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی تھے۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنماء جن میں بشپ ندیم کامران، علامہ زبیر احمد ظہیر، علامہ سبطین اکبر، مفتی محمد رمضان سیالوی، حافظ اسد عبید، مفتی فتح محمد راشدی، علامہ عبدالوہاب روپڑی، قاضی عبدالغفار قادری، حافظ سید کاظم رضا نقوی، مفتی سید عاشق حسین شاہ، مولانا احسان اللہ تبسم، علامہ نعیم بادشاہ، علامہ شکیل الرحمن ناصر، پنڈت بھگت لعل کھوکھر، پنڈت راون جی و دیگر حضرات بڑی کثیرتعداد میں شریک تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا رکرتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان کو اتحاد و وحدت، مذہبی ہم آہنگی، رواداری، امن، اخوت محبت، بھائی چارہ، استحکام اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کے حکم سے اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا جو لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔ پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی اور حفاظت کیلئے من حیث القوم ہم سب کی ذمہ دار ی ہے۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں۔ انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے۔ ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری و دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء  کرام اور دیگر مذاہب عالم کے راہنماؤں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کراظہار یکجہتی کیا اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ کانفرنس کے اختتام پر عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی، استحکام پاکستان، مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی کانفرنس: یکجہتی کی ضرورت‘ خواجہ سلمان‘ ملکی حفاظت سب کی ذمہ داری: خبیر آزاد
  • خواجہ شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم
  • خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی معطل
  • معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں نیا موڑ، نامزد پولیس اہلکار کا بیان منظرعام پر آگیا
  • سی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان
  • شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے مقتول اور مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی، نامزد ملزم کا دعویٰ
  • کراچی میں وکیل کا قتل: سندھ بار کا 4 اگست کو صوبے میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • خواجہ آصف سے ایرانی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال
  • سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا قتل، سندھ بار کا پیر کو عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • کراچی،ڈیفنس میں فائرنگ سے سینئر وکیل کے قتل کا مقدمہ درج، سات افراد نامزد