Nawaiwaqt:
2025-09-25@05:19:39 GMT

 مسلم ممالک نے ٹرمپ کو غزہ کا حل دینے کی کوشش کی: خواجہ آصف 

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

 مسلم ممالک نے ٹرمپ کو غزہ کا حل دینے کی کوشش کی: خواجہ آصف 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سے مسلم ممالک کی ملاقات اچھی رہی۔ غزہ کے حل سے متعلق حوصلہ افزاء باتیں ہوئی ہیں۔ مسلم ممالک نے غزہ مسئلے کا حل دینے کی کوشش کی ہے۔ مغرب پر اسرائیل کو لگام ڈالنے کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ پاکستانی وفد کو امریکہ میں بہت اہمیت دی جا رہی ہے، نیتن یاہو کا کردار بہت تاریک ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

تمام مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم اور فلسطین ریاست کو تسلیم کریں: لیاقت بلوچ

---فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تمام مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم اور فلسطین ریاست کو تسلیم کریں۔

 لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کا بگرام ایئر بیس امریکا کو نہ دینے کا مؤقف درست ہے۔

برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا

آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نےفلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی نظام مستحکم اور بِلاتاخیر انتخابات کروائے، سیلاب کی تباہی سے فصلوں کے نقصانات اور کسانوں کو ریلیف بڑا چیلنج ہے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ صدر زرداری کے چین کے مطالعاتی دورے سے واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی مسلم اور عرب رہنماؤں سے ملاقات، غزہ صورتحال پر گفتگو
  • غزہ پر مسلم اور عرب رہنماؤں سے ملاقات بہت اچھی رہی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • وزیراعظم شہباز شریف سمیت 8 مسلم رہنماؤں کی صدر ٹرمپ سے ملاقات
  • شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی
  • امریکی صدر ٹرمپ آج عرب اور مسلم رہنماؤں کو غزہ پر تجاویز پیش کریں گے
  • ڈونلڈ ٹرمپ عرب اور مسلم رہنماؤں کو کون سی تجویز پیش کریں گے؟
  • اقوام متحدہ اجلاس: ٹرمپ مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ایجنڈے پر غزہ بحران سرفہرست
  • عرب اور مسلم رہنماؤں کی ٹرمپ سے مشترکہ ملاقات
  • تمام مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم اور فلسطین ریاست کو تسلیم کریں: لیاقت بلوچ