امریکی صدرٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ناراض
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے طرز عمل پر ناراضی کا اظہار کیا ہے جو جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر حماس کے خلاف فوجی کارروائی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی ناراضی قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد بڑھ گئی اور اپنے مشیروں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے یہ رائے ظاہر کی کہ نیتن یاہو ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
ٹرمپ کی ناراضی کے باوجود وہ اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کرنے سے گریز کر رہے ہیں جس کی وجہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ذاتی تعلقات ہیں۔ دریں اثنا متعدد امریکی حکام نے بتایا کہ ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور انہیں نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔ وہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے اب بھی پرعزم ہیں جسے وہ ایک اہم سفارتی مقصد سمجھتے ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیتن یاہو
پڑھیں:
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔