Jang News:
2025-07-25@01:01:00 GMT

صدر زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

صدر زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ--- فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اگلے مہینے چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

کراچی میں واقع ایکسپو سینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش میں شرکت کے دوران وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک موقع ہے کہ لائیو اسٹاک کاروبار والے معلومات کا تبادلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے لیے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، جھینگے کی فارمنگ اور ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر نوجوانوں اور وسائل پر توجہ دیں تو آئی ایم ایف پروگرام سے نکل جائیں گے۔

لائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے 20 سال کا منصوبہ جلد سندھ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا

کراچی لائیو اسٹاک سندھ کے تحفظ اور ترقی کیلئے.

..

مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ باہر سے آنے والی ویکسین سستے میں بنا رہے ہیں۔

تقریب میں شامل  صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد ملکانی کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد نظر انداز شعبے کی طرف توجہ دلوانا ہے۔

سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی نے کہا کہ ایف ایم ڈی کے علاوہ تمام ویکسین سندھ میں بنا رہے ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ لائیو اسٹاک نے کہا کہ

پڑھیں:

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کل اپنی والدہ کے آبائی ملک سکاٹ لینڈ کا نجی دورہ کریں گے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی والدہ کے آبائی ملک کے نجی دورے پر (کل) جمعہ کو سکاٹ لینڈ پہنچیں گے ۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا نجی دورہ سکاٹ لینڈ کے شمال مغرب میں واقع جزیرہ لیوس پر ہوگا، جہاں ان کی والدہ کی پیدائش ہوئی تھی،ڈونلڈ ٹرمپ کی والدہ میری این میک لیوڈ 1912 میں لیوس میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنا بچپن لیوس میں گزارا، انہوں نے 18 برس کی عمر میں امریکا ہجرت کی جہاں ان کی شادی فریڈ ٹرمپ سے ہوئی ۔

ٹرمپ نے 2023 میں لیوس آمد پر کہا تھا کہ یہاں آنا گھر واپس آنے جیسا ہے، یہی میری والدہ کا گھر تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورے کے دوران سکاٹ لینڈ کے شمال مشرقی علاقے ابرڈین میں واقع اپنے گالف کورس کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے جس سے وہ سکاٹ لینڈ میں تین گالف کورسز کے مالک بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

میری این میک لیوڈ جزیرہ لیوس کے قصبے "ٹونگ" میں پلی بڑھیں، ٹرمپ 2008 میں اپنی والدہ کے پرانے گھر کا دورہ کر چکے ہیں ،ان کے کچھ کزن آج بھی اسی گھر میں مقیم ہیں جو اب جدید انداز میں مرمت کیا جا چکا ہے لیکن پھر بھی سادگی کی عکاسی کرتا ہے،یہ مکان سمندر سے محض 200 میٹر دور واقع ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی دستاویزات کی روشنی میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے نانا ایک ماہی گیر تھے، میری این میک لیوڈ سب سے چھوٹی تھیں اور ان کی پہلی زبان گَیلیک تھی جس کے بعد انہوں نے سکول میں انگریزی سیکھی۔پہلی جنگ عظیم کے بعد جزیرہ لیوس پر زندگی سخت ہو گئی تھی کیونکہ علاقے کے کئی نوجوان جنگ میں مارے گئے تھے ۔ اسی پس منظر میں انہوں نے اپنی بڑی بہن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 1930 میں امریکا ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا اور گلاسگو سے ایس ایس ٹرانسلوانیا نامی بحری جہاز میں سوار ہو کر نیو یارک روانہ ہوئیں۔ٹرمپ کے اس دورے کو ان کے ذاتی، خاندانی اور کاروباری پس منظر کے تناظر میں خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آصفہ بھٹو کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے اسپتالوں کا دورہ
  • پنجاب: متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ
  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کل اپنی والدہ کے آبائی ملک سکاٹ لینڈ کا نجی دورہ کریں گے
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع
  • ایرانی صدرآئندہ ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے
  • کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان
  • قائمہ کمیٹی نے پنجاب میں مویشیوں سے آمدنی پرٹیکس ختم کرنے سے متعلق ترمیمی بل منظورکرلیا
  • پنجاب میں لائیو اسٹاک آمدن پر زرعی ٹیکس ختم، ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور
  • پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور
  • مراد علی شاہ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت