190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گے ،تحریک انصاف
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد:پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت کی ہے اور اسے اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیاہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ آج تاریخ کا سیاہ دن ہے،190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس سب معاملے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا کوئی تعلق نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، جب کہ سوال تو حسن نواز سے پوچھنا چاہیے کہ تم رقم باہر کیسے لے گئے،لندن میں ون ہائیڈ پارک کی عمارت خریدی اور پھر آگے وہ فروخت کردی۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی ائی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دنیا کو بتائیں گے کہ بانی تحریک انصاف نے کوئی جرم نہیں کیا،نہ ہی کوئی مالی فائدہ سمیٹا ہے، ان شا اللہ وہ جھکیں گے نہیں ، نہ ہی کوئی سمجھوتہ کریں گے،وہ اصول پر قائم رہے اور مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ایک عورت جو ٹرسٹی ہے فلاحی ادارے کی اس کو سزا سنائی گئی۔ خان صاحب نے کہا ہے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، حکومت نے جو ٹائم مانگا ہے اس کا انتظار کریں گے، اگر اس کی طرف سے مثبت جواب نہیں آیا تو مذاکرات کا چوتھا مرحلہ نہیں ہوگا۔
تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ 190ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ ہوا نہ ہی بشریٰ بی بی کو ، دونوں کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ انہوں نے القادر یونیورسٹی بنائی جہاں سیرت نبویؐ پڑھائی جانی تھی۔
شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والے باہر ہیں اور جو مخلص تھے وہ جیل کےاندر ہیں، اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ثابت قدم ہیں یہ تمام سیاسی کیسز ہیں، ہم چاہتے ہیں ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی قائم ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کریں گے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
علیمہ خان : فائل فوٹوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔