جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر امریکی ویزے کے خواہشمند گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کینسر مریض ہونے کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس و دستاویزات پر امریکی ویزا حصول کا خواہشمند سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا گیا۔امریکی قونصلیٹ کی تحریری شکایت پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی کراچی نے کینسر مریض ہونے کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس و دستاویزات پر امریکی ویزا حصول کا خواہشمند سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا۔
ملزمان میں سیالکوٹ کا رہائشی رضا عباس اور سہولت کار مبینہ ٹریول ایجنٹ امیر حمزہ شامل ہیں۔ رضا عباس نے ایک کروڑ روپے کے مساوی جعلی بینک اسٹیٹمنٹ قونصلیٹ میں پیش کیں۔ ملزم نے ٹریول ایجنسی کا جعلی مالک ہونے کی دستاویزات بھی قونصلیٹ میں جمع کرائیں۔
ملزم کو لیبارٹری رپورٹس اور ایک اسپتال کے سرٹیفکیٹس حافظ نامی لیب ریسپیشنسٹ نے 30 ہزار روپے میں فراہم کیں۔رضا عباس کی امریکی ویزے کے لئے درخواست پہلے بھی امریکی سفارتخانہ مسترد کر چکا ہے۔ملزمان کو گرفتار کئے جانے کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
غزہ کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کی فواد حسین کیساتھ گفتگو
اپنے عراقی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنیکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی و عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے تمام قومی، علاقائی و بین الاقوامی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اسلام ٹائمز۔ غزہ کی نازک صورتحال کے حوالے سے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ رابطے کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں، غزہ کی پٹی میں جاری غاصب صیہونی رژیم کے بھیانک جنگی جرائم کو روکنے کے لئے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کے مظلوم عوام کو، زندگی کی بنیادی ترین ضروریات بالخصوص خوراک، پانی و ادویات تک رسائی سے بھی محروم کر دینے پر مبنی غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم کی شدید مذمت کی اور غزہ میں خوراک و ادویات کی فراہمی سمیت غزہ کی پٹی کے غیر انسانی محاصرے کے خاتمے کے لئے اسلامی و عرب ممالک کی جانب سے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔