Express News:
2025-07-26@07:14:32 GMT

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

راولپنڈی:

ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  17 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5خوارج ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونےو الوں میں خوارج کا سرغنہ عابداللہ المعروف’’ تراب ‘‘ بھی شامل ہے، جبکہ ایک خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، آپریشن کے دوران خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ 

ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

سیکیوٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت دو جوان شیہد

فائل فوٹو۔

سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔  

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ 

آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر زید سلیم اور سپاہی نظم حسین نے جام شہادت نوش کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر زید سلیم اپنی ٹیم کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے،31 سال کے میجر زید سلیم کا تعلق خوشاب اور 22 سال کے سپاہی نظم حسین کا جہلم سے تعلق تھا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کےخاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کےخاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے ان بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور2 سپاہی شہید
  • مستونگ میں آپریشن، میجر، سپاہی شہید، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک
  • سیکیوٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت دو جوان شیہد
  • مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی مادرِ وطن پر قربان
  • دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، 2 جوان شہید
  • سکیورٹی فورسز کامستنونگ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک