UrduPoint:
2025-11-03@06:44:48 GMT

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں منفی 4 فیصد کمی ہو جانے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں منفی 4 فیصد کمی ہو جانے کا انکشاف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) بڑی صنعتوں کی پیداوار میں منفی 4 فیصد کمی ہو جانے کا انکشاف، معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، صنعتوں کا پہیہ رک گیا، رواں مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیدوار مسلسل منفی رہی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے ملک کی صنعتی ترقی منفی ہو جانے کا انکشاف کیا ہے۔

صوبائی مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ایک طرف اڑان پروگرام میں لمبی لمبی اڑان کے دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف ملک کی معیشت کا تختہ نکل گیا ہے۔ مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے اپنے جاری کردہ شماریات کے مطابق ملک میں نومبر میں صنعت کی پیداوار منفی 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ 5 ماہ میں مجموعی صنعتی پیداوار منفی 1.

2 فیصد ہوگئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے نہ تو اس کامیابی کا اشتہار میڈیا پر آئے گا اور نہ ہی قوم کے نام مبارکباد جاری ہوگی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے مہنگائی بارے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کم نہیں ہوئی ہے بلکہ چیزوں کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

پہلے 5 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیدوار منفی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیدوار کی جولائی تا نومبر گزشتہ سال کے مقابلے گروتھ منفی 1.25 فیصد رہی، نومبر 2024 میں بھی گزشتہ سال کی نسبت کارکردگی 3.81 فیصد منفی ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی صنعت 51 فیصد گروتھ کے ساتھ کارکردگی میں نمایاں رہی، نومبر 2024 میں گاڑیوں کی پیداوار میں 89 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تمباکو 31 فیصد، ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 2.28 فیصد بہتری آئی، ملبوسات کے شعبے نے 11.5 فیصد کی شرح سے ترقی کی۔وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ فوڈ، بیوریجز، پیپر بورڈ، فارما سیوٹیکل، کمپیوٹر، الیکٹرانکس کی پیداوار میں بہتری آئی ہے جبکہ چمڑے، لکڑی، پیٹرولیم، کیمیکلز، ربڑ، لوہے اور اسٹیل کی پیداوارمیں کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کے شعبے میں دھاتوں، مشینری، فرنیچر اور فٹ بال سمیت دیگر اشیا کی پیداوار گر گئی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی پیداوار میں بڑی صنعتوں کی ریکارڈ کی کے مطابق

پڑھیں:

پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ

فریڈم نیٹ ورک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 سے ستمبر 2025 کے دوران صحافیوں پر حملے کے  142 واقعات ریکارڈ کیے گئے، ریکارڈ کیے گئے زیادہ تر کیسز پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ فریڈم نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے اظہارِ  رائے کی آزادی کو خطرہ لاحق ہے۔ فریڈم نیٹ ورک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 سے ستمبر 2025 کے دوران صحافیوں پر حملے کے  142 واقعات ریکارڈ کیے گئے، ریکارڈ کیے گئے زیادہ تر کیسز پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے۔ فریڈم نیٹ ورک کے مطابق وفاقی حکومت کے پہلے سال کے دوران 36  مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے 22  پیکا اور 14 پاکستان پینل کوڈ کے تحت تھے۔ رپورٹ میں جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ  پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے اظہارِ رائے کی آزادی کو خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • ترقی کی چکا چوند کے پیچھے کا منظر
  • سول ہسپتال کوئٹہ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • ریچھ ’رانو‘ کی حالت تشویشناک، مشاہداتی رپورٹ میں مبینہ غفلت کا انکشاف
  • صرف ایک سال میں 10 ہزار ارب روپے کا نیا بوجھ، حکومتی قرضے 84 ہزار ارب سے متجاوز
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ
  • وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب روپے کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ