سزا کے بعد بشرابی بی سیل منتقل،اسی وارڈ میں رہیں گی جہاں مریم نواز کو رکھا گیا:ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سزا کے بعد بشرابی بی سیل منتقل،اسی وارڈ میں رہیں گی جہاں مریم نواز کو رکھا گیا:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بشری بی بی کو سیل منتقل کر دیا گیا،بشری بی بی دوبارہ اسی سیل منتقل،جہاں پہلے مقید رہیں،اسی سیل میں مریم نواز بھی مقید رہیں،ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو خواتین وارڈ منتقل نہیں کیا گیا،بشری بی بی کو خواتین وارڈ سے منسلک ٹیوٹا ہال میں پابند سلاسل کیا گیا،بشری بی بی کو دوپہر میں طبی ملاحظہ بھی کرلیا گیا۔طبی ملاحظہ جیل میں تعینات خاتون ڈاکٹر نے کیا،خاتون ڈاکٹر نے طبی ملاحظہ کے بعد بشری بی بی کو صحت مندقراردیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیل منتقل
پڑھیں:
مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں، نثار کھوڑو
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں۔
کراچی سے جاری بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ ن لیگی سربراہ نواز شریف میں سیاسی سمجھ تھی کہ انہوں نے ماضی میں کالا باغ ڈیم کا اعلان واپس لیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میں سیاسی سمجھ بوجھ نہیں، اس لیے وہ آئینی فورمز کی توہین کررہی ہیں۔
پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے آئینی فورم نے متنازع کینال منصوبے کو مسترد اور دفن کردیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز سی سی آئی کے آئینی فورم سے بالاتر نہیں، فورم کا فیصلہ ہے کہ جب تک تمام صوبے اتفاق نہیں کریں گے، تب تک کینال منصوبہ نہیں بنے گا۔
نثار احمد کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ سندھ کو کسی صورت متنازع کینال منصوبے قبول نہیں، مریم نواز سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اپنے پانی پر کسی کو بھی ڈاکا ڈالنے نہیں دے گا نہ ہی کسی کو ڈیم بنانے دیں گے، سندھ کے پانی پر حملہ سندھ اور ملک کی وحدت پر حملہ تصور ہوگا۔