بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کیخلاف فیصلے میں قانون کی بالادستی واضح نظر آئی، علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ عوام میں نفرت کے بوئے گئے بیچ آج تک کاٹے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا مشن پاکستان چلانے کا نہیں جلانے کا تھا، پاکستان کے جمہوری نظام میں عدالتوں کا اہم کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور ریاست کو بانی پی ٹی آئی نے بے تحاشہ نقصان پہنچایا، لوگوں کو اندھی تقلید پر لگا کر صحیح غلط کا فرق ختم کرنا پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب رہا ہے، بطور چیف ایگزیکٹو بانی پی ٹی آئی کی حرکات و سکنات ریاست پاکستان کے خلاف تھیں، 9 مئی میں بھی احتجاج کو مینیج کیا گیا، وائس نوٹس موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
علی خورشیدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کے خلاف فیصلے میں قانون کی بالادستی واضح نظر آئی، آج ریاست پاکستان جن چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے وہ بانی پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وزیراعظم کی سیٹ سے ہٹنے کے بعد عمران خان اپنی پہلی پریس کانفرنس میں اپنے فرنٹ مینوں کو محفوظ کرتے رہے، آج کے فیصلے کے بعد پورے ملک میں کہیں کوئی احتجاج نہیں ہوا۔
علی خورشیدی نے مزید کہا کہ عوام میں نفرت کے بوئے گئے بیچ آج تک کاٹے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا مشن پاکستان چلانے کا نہیں جلانے کا تھا، پاکستان کے جمہوری نظام میں عدالتوں کا اہم کردار ہے، بانی پی ٹی آئی کی پیرنی اہلیہ اصل وزیراعظم تھیں جبکہ عمران خان ایک ڈمی تھے، دور اقتدار میں وزیراعظم ہاؤس کا غلط استعمال کیا گیا، انکا کامل ایمان اپنی اہلیہ کو موکلوں پر تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علی خورشیدی پاکستان کے کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
—فائل فوٹونائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہئیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔