بھارتی کھلاڑیوں پر پابندی کی نئی لسٹ جاری کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے کھلاڑیوں پر بیجا پابندیاں عائد کرنے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی دوروں پر بیویوں اور گرل فرینڈز سمیت اہلخانہ پر پابندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے سینئر کرکٹرز کیلئے ایک نئی پالیسی وضع کی ہے جس پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کے بیرون ملک دوروں کے دوران ذاتی شوٹ یا انڈوورسمنٹ سے روک دے گی جبکہ عملدرآمد نہ کرنے والے کرکٹر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پنجاب کے اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے پنجاب اسمبلی کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام اسکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔