3 فروری سے پولیو مہم شروع کر رہے ہیں، سجاد قادری
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
قنبر علی خان (نمائندہ جسارت) ضلع قنبر شہداد کوٹ میں 3 سے 9 فروری تک شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے دربار ہال ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر قنبر شہداد کوٹ سجاد حیدر قادری کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغفار بھٹی نمائندہ (ڈبلیو ایچ او) نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 3 سے 9 فروری تک انسدادِ پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں 5 سال سے کم عمر والے بچوں کو پولیو کی ویکسین دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی تعداد 376050 ہے اور ضلع قنبر شہداد کوٹ 7 تحصیلوں پر مشتمل ہے جس میں یو سی ایم اوز کی تعداد 40 ہے، موبائل ٹیمیں 1050، ٹرانسفر 62 اور فکسڈ ٹیمیں 65 ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پروگرام میں پورے ضلع قنبر شہداد کوٹ میں اپنا ہدف 100 فیصد پورا کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او اور تعلقہ کے فوکل پرسنز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 3 فروری سے شروع ہونے والی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بہت زیادہ توجہ، اس کے علاوہ انکاری بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل قنبر شہداد کوٹ کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد میں بھی الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: اسلام آبادکے شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے نئی بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے شہر بھر میں 140بس اسٹاپس کی اپ لفٹنگ کا کام شروع کیا گیا ہے ، شہر میں 200 سے زائد بس اسٹاپس بنائے جائینگے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے اس موقع پرکہا کہ اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ٹرام نظام کی فزیبلٹی سٹڈی کو حتمی شکل دی جائے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا ، ٹرام منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے ہدف اور شیڈول طے کیے جائیں۔