اڈیالہ جیل میں شیخ رشید اورعمران خان بغل گیر ،بوسہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اڈیالہ جیل میں شیخ رشید اورعمران خان بغل گیر ،بوسہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو کیس کی پیشی کے دوران آج پھر شیخ رشید احمد اورعمران خان کے بغل گیر ہوئے ،بوسہ لیا اور بہت دیر تک اُن سے سیاسی باتیں کیں ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے ،اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ،شیخ رشید نے عمران خان کو بولا کہ ہائیکورٹ سے فیصلہ آپ کے حق میں آئے گا اور الله آپ کی عزت میں مزید اضافہ کرے گا ،لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جب کہ ان کا سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے، وہ صوبائی و سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کرینگے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بھی عمران خان کو بریف کرینگے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی امور پر بھی بات کرینگے۔
علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے، ان کی گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی تھی۔