حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری ہیں، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
پنجاب کی سینیر وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سینیر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ ن لیگ نے نہیں عدالت نے دیا ہے۔ یہ فیصلہ دوسروں کے لیے کھودے گئے گڑھے میں خود گرنے کی مثال ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
پنجاب کی سینیر وزیر نے کہا کہ دوسروں پر الزامات ، بہتان اور چور چور کہنے والا اپنے مقام تک پہنچ گیا۔ ایک جماعت کا سکھایا ہے جھوٹ بولنا کس طرح جھوٹے بیانیے بنائے جاتے ہیں۔ راگ الاپ رہے ہیں سیاسی کیس ہے بدلا لینے کےلیے بنایا گیا ہے۔ خان بڑا ایماندار ہے۔ عوام جان چکی ہے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم پر کوئی ابہام نہیں۔ یہ فیصلہ ن لیگ نے نہیں کیا نہ اس نے بنایا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جب دوسروں کو چور ڈاکو کہہ رہے تھے تو خود تاریخ کی سب سےبڑی ڈکیتی کررہے تھے۔ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کے عوام کا پیسہ تھا جس کا جرمانہ تھا اس کو ہی واپس لوٹا دیا۔دوسروں کو چور چور کہنے والوں کے خلاف کرپشن کا فیصلہ آگیا۔ عمران خان نے شہزاد اکبر کو کہا کہ بند لفافہ لہرانا میں اس کی منظوری دوں گا۔ عمران خان ملکی تاریخ میں پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ڈکیتی ڈالی۔ یونیورسٹی بنانا تھی تو گورنر ہاؤس کو بناتے۔ اب حکومت کے پاس القادر یونیورسٹی آ جائے گی تو اسے مثالی تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس عمران خان کے لیے مکافات عمل ہے۔ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔خانہ کعبہ کی گھڑی و ہار کی چوری پر کسی کو کوئی ابہام نہیں ہے۔ چور چور ہی ہوتا ہے چوری کی عادت نہیں جا سکتی۔ عوام کو مدینہ کی ریاست و اسلام کا نام لےکر کالے کارنامہ کررہے تھے وہ آج ثابت ہو رہے ہیں۔ ان کے اپنے لوگ جانتے ہیں کرپشن کی چوری ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے اور ملک کا سب سے بڑا چور ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملین پاؤنڈ
پڑھیں:
پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام .تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےیہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔