اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جنوری 2025ء) ینگون میں واقع ایک ہاسٹل سے ہر روز صبح چھ بجے کے قریب ایک سو سے زیادہ مرد باہر نکلتے ہیں۔ ان سب کے سر منڈے ہوئے ہیں، اور یہ لوگ ایک مخصوص مقصد کے تحت اکٹھے ہوتے ہیں۔

ان کے دن کا آغاز سخت جسمانی مشقوں سے ہوتا ہے جن میں وزن اٹھانا، کراٹے کی مشقیں اور رقص شامل ہیں، جس کے بعد بودھ مت کی مذہبی دعائیں کی جاتی ہیں۔

یہ کوئی عام تربیتی کیمپ نہیں، بلکہ میانمار میں منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی کا ایک منفرد مرکز ہے۔

'محبت کا گھر' میں ایک اور دن کا آغاز

'میٹا سینائین' میں ایک اور دن کا آغاز ہو چکا ہے۔ برمی زبان میں اس لفظ کا مطلب ہوتا ہے 'محبت کا گھر'۔اس بحالی مرکز میں منشیات کے عادی افراد کو سخت محنت اور محبت کے ذریعے نئی زندگی کی راہ پر ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں آنے والے افراد کو منشیات کی عادت چھوڑنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے، اور ان کو زندگی کے نئے راستے دکھائے جاتے ہیں۔

میانمار طویل عرصے سے دنیا کے بڑے منشیات تیار کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ منشیات کی یہ صنعت نہ صرف اربوں ڈالر کا کاروبار ہے بلکہ کئی دہائیوں سےجاری اندرونی جھگڑوں کی وجہ بھی رہی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ حکام نے اس مسئلے کو زیادہ تر نظر انداز کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ مسئلہ بڑھتا ہی گیا۔


2021 کی فوجی بغاوت کا اثر

سن دو ہزار اکیس میں فوج کی بغاوتکے نتیجے میں پیدا ہونے والے انتشار نے میانمار کی معیشت کو تباہ کر دیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق، میانمار اب دنیا میں افیون پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک اور میتھمفیٹامین جیسی خطرناک منشیات کی تیاری کا اہم مرکز بن چکا ہے۔

یہ منشیات زیادہ تر دوسرے ایشیائی ممالک، آسٹریلیا اور یورپ اسمگل کی جاتی ہیں۔

تاہم، ملک کے تجارتی مرکز اور اہم بندرگاہ ینگون کی گلیوں میں منشیات حاصل کرنا نہایت آسان ہے۔ آنگ کی کہانی

بتیس سالہ آنگ، جنہوں نے پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر اپنا مکمل نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، ایک ٹرینڈ ڈاکٹر تھے اور اپنا کلینک چلا رہے تھے۔ لیکن جب انہوں نے پہلی بار میتھمفیٹامین کا استعمال کیا، تو ان کی زندگی کا رخ بدل گیا۔

تین سال کے اندر یہ لت ان کی زندگی پر اس قدر غالب آ گئی کہ انہوں نے سب کچھ کھو دیا۔ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ "میں نے سب کچھ کھو دیا۔ منشیاتنے مجھے ایک کامیاب انسان سے ایک گمشدہ نوجوان میں بدل دیا۔" انہیں تین بار ہسپتال میں داخل کیا گیا، اس کے بعد ان کے والدین انہیں گھر لے آئے۔

انگ کا کہنا تھا، 'میٹا سینائین' میں "مختلف قسم کی جسمانی مشقوں جیسے کراٹے طرز کی تربیت، رسہ کھینچنے کے مقابلے اور مراقبہ کی نشستوں میں شرکت کرنا خاص طور پر اس وقت مشکل تھا جب نشے کی طلب ابھی تک باقی تھی۔

" شروع میں یہاں رہنا ذرا مشکل تھا۔

انگ بتاتے ہیں، "وہ ہمیشہ ہمیں کسی نہ کسی سرگرمی میں مشغول رکھتے ہیں، لیکن بعد میں میں اس کا عادی ہو گیا۔ اب میرے پاس بے وجہ رہنے کا وقت نہیں ہے۔"

ماہرین کی رائے

انگون پٹاراکورن، تھائی لینڈ میں پرنسس مدر نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ڈرگ ایبیوز ٹریٹمنٹ کے ماہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت طریقے عارضی طور پر مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، لیکن ان کو ہر فرد کی ضروریات کے مطابق ڈھالنا ضروری ہے۔

انہوں نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا اگر کسی کو دل کی بیماری ہو، تو اسے زیادہ ورزش کرنے کے لیے کہنے سے اس کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی۔ اور جو لوگ ذہنی مسائل سے دوچار ہوں، وہ مراقبے کے طریقے پر اچھا ردعمل نہیں دے سکتے۔"

'محبت کا گھر' کا طریقہ کار

مرکز کے منتظم سان شین نے کہا کہ منشیات ہر جگہ دستیاب ہیں کیونکہ انہیں کنٹرول کرنے میں کچھ مشکلات ہیں، جو موجودہ تنازعہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کا ورزش اور مراقبے پر زور دینے والا طریقہ مریضوں کو "جسمانی اور ذہنی طور پر بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔" ان میں سے بعض کے تو اب سکس پیک ایبز بھی بن گئے ہیں۔

یہ طریقہ 26 سالہ زاؤ وان کے لیے ایک نیا راستہ بن چکا ہے، جو چار سال پہلےہیروئنکی عادت چھوڑنے کے لیے مرکز میں داخل ہوئے تھے اور اب وہ اس مرکز میں نگران کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

جب وہ یہاں آئے تو وہ 40 مریضوں میں سے ایک تھے، جن میں سے بیشتر ماریجوانا، میتھمفیٹامین کی گولیاں یا ہیروئن کے عادی تھے۔اب مرکز میں مریضوں کی تعداد تین گنا بڑھ چکی ہے۔

علاج کی قیمت اور مرکز کا کردار

مریضوں کے رشتہ دار "محبت کا گھر" میں ان کے علاج کے لیے ادائیگی کرتے ہیں، جو مریض کی حالت کے مطابق 400,000 سے ایک ملین میانماری کیات یا 90 سے230 ڈالر تک ہوتی ہے۔

کِن کِن ون، جو میانمار ڈرگ ایڈکٹس ری ہیبلیٹیشن ایسوسی ایشن (سنٹرل) کی سیکریٹری ہیں، نے کہا کہ اس مرکز نے پچھلے سال میں 200 سے زائد افراد کا علاج کیا ہے۔

یہ مرکز منشیات کے عادی افراد کو نیا آغاز دینے کے لیے ایک اہم مقام بن چکا ہے، جہاں علاج کے اخراجات مریضوں کی حالت کے مطابق ہیں۔

آنگ کا نیا آغاز

سالوں کی اذیت کے بعد، آنگ اب مرکز میں بطور رضاکار ڈاکٹر کام کر رہے ہیں اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ اپلائیڈ سائیکالوجی میں ڈگری حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کے خاندان کو ان کے بارے میں کچھ امید نظر آنے لگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ، "میں اب دوبارہ نشہ نہیں کرنا چاہتا۔ یہ میرے لیے ایک خوفناک تجربہ رہا ہے۔"

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محبت کا گھر میں منشیات نے کہا کہ کے مطابق انہوں نے کی جاتی لیے ایک کے لیے

پڑھیں:

چین سے 21 جدید بسیں بلوچستان کیلیے روانہ، سفری سہولتوں میں بہتری کی امید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے عوام کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، چین سے 21 جدید گرین بسیں بلوچستان کے مختلف شہروں کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں،  یہ بسیں آئندہ چند ہفتوں میں کوئٹہ اور تربت پہنچ جائیں گی، جس کے بعد شہریوں کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت میسر ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان  نے کہا کہ 17 گرین بسیں کوئٹہ گرین بس سروس میں شامل کی جائیں گی جبکہ 4 بسیں تربت کے شہریوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ میں خواتین کے لیے خصوصی پنک رنگ کی بسیں بھی چلائی جائیں گی، یہ اقدام خواتین کو محفوظ، علیحدہ اور باعزت سفری سہولت فراہم کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس منصوبے سے خواتین کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی اور وہ زیادہ اطمینان کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کر سکیں گی۔

ذرائع کے مطابق گرین بس سروس کا باقاعدہ آغاز اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ ابتدائی طور پر کوئٹہ میں یہ بسیں زرغون روڈ، ایئرپورٹ روڈ، سٹیلائٹ ٹاؤن اور سریاب روڈ جیسے اہم روٹس پر چلائی جائیں گی،  اس کے علاوہ تربت میں بھی مرکزی شاہراہوں پر 4 بسیں چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو روزمرہ سفر میں آسانی ہو۔

سرکاری حکام کے مطابق گرین بس سروس کے آغاز سے نہ صرف عوام کو آرام دہ سفر کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ اس سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی واقع ہوگی، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور شہر میں جدید سفری کلچر کو فروغ ملے گا۔ یہ جدید بسیں ایندھن کے کم استعمال اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے باعث بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہیں، جو پائیدار ٹرانسپورٹ کے تصور کو عملی شکل دینے کی ایک بڑی کوشش ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس منصوبے کو صوبے کے لیے ایک بڑا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جدید گرین بسیں عوام کو معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی کی علامت ہیں۔ ہماری حکومت صوبے میں جدید انفراسٹرکچر اور سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔”

محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری نے بھی کہا کہ گرین بس سروس نہ صرف شہریوں کے لیے آرام دہ سفری سہولت فراہم کرے گی بلکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے ذریعے عالمی معیار پر پورا اترنے میں بلوچستان کو نئی پہچان دے گی، خواتین کے لیے خصوصی پنک بس سروس کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت خواتین کو ہر شعبے میں محفوظ اور سہولت یافتہ مواقع دینے کے لیے سنجیدہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محبّت رسول کریم ﷺ کا ثمر
  • محبت کے چند ذرائع
  • سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
  • چین سے 21 جدید بسیں بلوچستان کیلیے روانہ، سفری سہولتوں میں بہتری کی امید
  • خیبر پختونخوا کے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • امید ہے ایک دن صیہونی حکمران سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، انسپکٹر اقوام متحدہ
  • پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
  • پاکستان امت مسلمہ کی واحد امید ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • ’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل
  • اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ