عمران خان پر190 ملین پا ئو نڈ کیس میں کرپشن ثابت،سزا خوش آئند ,چوری چھپانے کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال نہ کریں،حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پانڈز کیس کے فیصلے میں کوئی سقم باقی نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سیاست کو مذہب سے دوررکھے، القادرٹرسٹ کے مقدمے کو مذہب سے جوڑنا توہین ہے جب قانونی طورپردفاع نہ کرسکے تومذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔ہفتہ کے روزلاہور میں مفتی افتخار، مولانا شعیب الرحمان، مولانا اسلم ندیم، مولانا عبدالوحید، علامہ ارشد عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 190 ملین پانڈ کو ایسٹ ریکوری یونٹ نے ریکورڈکلیئر کیا،

بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن کیا ہے کہ انہوں نے 25 کروڑ روپے کا گھر بنایا۔انہوں نے کہا کہ 190 ملین پانڈ ریفرنس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، کیس کے فیصلے میں تمام قانونی اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا گیا، ایسی کوئی بنیاد نہیں کہ کہا جائے کوئی قانونی سقم رہ گیا ہے، یہ واضح ہو چکا ہے کہ کروڑوں روپے رشوت لے کر ضبط پیسہ واپس کر دیا گیا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیا کہ یہ فیصلہ نبی کریمۖ سیرت اور دین کی تبلیغ کے خلاف ہے

سب جانتے ہیں کہ عدالت نے تو ٹھوس شواہد کی بنیاد پربانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جب کچھ نہیں ملا، دفاع نہیں کر سکے، پاکستان میں ایدھی فانڈیشن سمیت کتنے ہی ادارے ہیں ان کے نام پر ٹرسٹ کیوں نہیں بنایا گیا کہ آپ اسی شخص کے نام ٹرسٹ بنا رہے ہیں جس سے پیسے لیے اور پھر دیے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ القادر یونیورسٹی میں سیرت کی کلاسسز پڑھا رہے تھے، وہاں پر تو یہ کارٹون دکھا رہے تھے، ہر بات پر کہتے ہیں کہ سیرت پڑھائی جا رہی تھی

، خدا را سیاست کو مذہب سے دور رکھیں، ہمیں پتا ہے جب آپ کے کان میں کوئی آ کر کہتا ہیں کہ سیاسی ٹچ دیں تو آپ ایسا کرتے ہیں، سیاست ضرور کریں لیکن اللہ، نبی اور مذہب کو اس سے دور رکھیں۔عطاالل تارڑ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ مذہب کے پرچار پر سزا دی جا رہی ہے، آپ سیاست کریں، ہماری قیادت پر بھی تنقید کریں، اللہ، رسول اور دین کو اس سے دوررکھیں، سیرت نبیۖ سے جھوڑنا توہین آمیز رویہ ہے، جب کچھ نہیں ملتا تو کہتے ہیں کہ ہیمں سیرت پر چلنے کی سزا دی جا رہی ہے، انہیں تبلیغ سے کس نے روکا ہے؟وزیر اطلاعات و نشریات نے سوال کیا کہ کیا آپ جب کرکٹ کھیلنے جاتے تھے تو مذہب کا پرچار کرتے تھے، کیا پوری عمر آپ تبلیغ کرتے رہے ہیں،

کیا لاس اینجلس ہائیکورٹ کا فیصلہ آپ کی تبلیغ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ القادرٹرسٹ سے کابینہ کے کسی رکن نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا ہے اس لیے کسی کو سزا نہیں دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کو تو کرپشن، رشوت اور ڈاکے کی سزا ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل ایک 2 سماعتوں میں ہی فارغ ہو جائے گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان 190 ملین پانڈ کی اپنی چوری چھپانے کے لیے مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔

اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کے پاس مضبوط قانونی گرانڈ موجود نہیں ہے، ہم کہتے ہیں اب اس ملک میں اپیل کا اصول بھی طے ہو جانا چاہیے، لگتا ہے اس کیس میں اپیل بہت ہی کمزور ہے۔ مقدمے کے مفرور لوگوں کو واپس لینے کے لیے معاملات زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچے تھے تو خود کو مقدمے میں کلیئر کرتے، شہباز شریف نے تو این سی اے کی تحقیقات میں خود کو کلییئر کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی، سکولوں میں طلبہ کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا و طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سکولوں میں طلباء وطالبات کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
 
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا و طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق، دنیا کو بتائیں والد کو کرپشن پر سزا ہوئی: عطا تارڑ
  • عمران خان کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، بیرسٹر سیف
  • زرعی ترقیاتی بینک میں کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات
  • بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
  • پی اے سی اجلاس؛ زرعی ترقیاتی بینک میں  کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات
  • مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق ہے، لوگوں کو بتائیں عمران خان کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی، عطا تارڑ
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر
  • خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر 37 ارب روپے خرچ
  • پنجاب اسمبلی، سکولوں میں طلبہ کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع
  • 1984 سکھ نسل کشی: کمال ناتھ کی موجودگی چھپانے پر دہلی حکومت کی بازپرس کا مطالبہ