پی آئی اے پائلٹ کی سنگین غفلت، مرکزی رن وے کے بجائے غلط رن وے پر جہاز اتار دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
لاہور:
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے پائلٹ کی مبینہ غفلت و لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔
ذرائع کے مطابق پائلٹ نے دمام سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 150 طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا۔ ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ پر موڑا گیا تھا۔
کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے نمبر 36 ایل پر جہاز کو اتار دیا، لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی آف تھی۔
سنگین غفلت و لاپرواہی پر پی آئی اے انتظامیہ نے کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گراؤنڈ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ترجمان پی ائی اے کے مطابق متعلقہ پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کے خلاف کارروائی شروع ہو گئی ہے، انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی مزید ایکشن ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
ویب ڈیسک: ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان 126 کلو میٹر اور گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔
زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
Ansa Awais Content Writer