وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ خوش آئند ہے، جب یہ کیس کا قانونی دفاع نہ کر سکے تو مذہب کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔

علماء کرام کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیا کہ یہ فیصلہ سیرت النبیﷺ کی تعلیم کے خلاف ہے، کیا لاس اینجلس کی عدالت کا فیصلہ تبلیغ کرنے کی وجہ سے آیا ہے؟ مجھے بتادیں کہ القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے؟

 عطا تارڑ نے کہا کہ رشوت، ڈاکے، کرپشن اور غبن کے کیس میں مذہب کو نہیں  لائیں، القادر ٹرسٹ سے کابینہ کے کسی رکن نے فائدہ نہیں لیا اس لیے کابینہ ارکان کو سزا نہیں دی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کے پاس مضبوط قانونی گراؤنڈز نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کی اپیل ایک دو سماعتوں میں ہی فارغ ہوجائے گی۔

ہماری کابینہ میں کبھی بند لفافہ نہیں آیا، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مانا تھا کہ کرپشن کا پیسا تھا جو واپس آرہا ہے،فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے لوگ مذہبی ٹچ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد ڈیل یا این آر او نہیں سیاسی استحکام تھا، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے تمام لوگ آف دی کیمرا ہمارے ساتھ شیر و شکر ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ سڑکوں پر توڑ پھوڑ کے بجائے "اُوو" کرلیا کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ڈیل اور این آر او کیلئے مذاکرات نہیں ہو سکتے، جائز مطالبات مانے جا سکتے ہیں، 190 ملین اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں شواہد کی بنیاد پر سزا ہوئی، 190 ملین پاؤنڈ کیس ملکی تاریخ کا بڑا ڈاکا ہے، اس پیسے سے زمان پارک میں گھر لیاگیا اور پانچ قیراط کی ہیرے کی انگوٹھیاں لی گئی، بتایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کے آمدن کے ذرائع کیا ہیں؟ 

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے کی، پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کیلئے مذہب کا استعمال کر رہی ہے، ذاتی مفاد کیلئے مذہب کا استعمال افسوسناک ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالت نے ٹھوس شواہد کے بنا پر 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائی، کیس میں کوئی قانونی سقم یا ابہام نہیں، القادر یونیورسٹی کو حکومت کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، جو لوگ کیس میں مفرور ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کبھی بھی صادق اور امین نہیں تھے، اس ملک میں اپیل کا اصول طے ہو جانا چاہیے، سرکار کے پیسے واپس آئیں گے تو ان کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے لگایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عطا تارڑ نے کہا کہ ملین پاؤنڈ کیس بانی پی ٹی آئی وزیر اطلاعات پی ٹی آئی کے کیس میں مذہب کا

پڑھیں:

دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ

فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمار ا فضائی دفاع ناقابل تسخیر ،  کوئی میزائل یا ڈرون پار نہیں کر سکتا،بھارتی آرمی چیف
  • بھارتی ٹیم کو وزارت خارجہ سے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی
  • مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق، دنیا کو بتائیں والد کو کرپشن پر سزا ہوئی: عطا تارڑ
  • عمران کے بیٹے مہم چلا سکتے ہیں، مگر 190ملین پاونڈ کیس کا ذکر بھی کریں، عطا تارڑ
  • بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
  • مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق ہے، لوگوں کو بتائیں عمران خان کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی، عطا تارڑ
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: عطا تارڑ
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ
  • ’اسلام کا دفاع‘
  • پیسہ پیسہ کرکے!!