جماعت اسلامی سندھ کاصحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کامطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے کاوش کے ٹی این میڈیا گروپ سے وابستہ ہنگورجا کے بہادر صحافی فیاض سولنگی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا اور تاوان کیلئے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور سندھ کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی تا کشمور پورا صوبہ صحافیوں کیلئے جہنم بن چکا ہے ، ابھی صحافی جان محمد مہر، عزیز میمن، اجے لالوانی اور نصراللہ گڈانی کا خون خشک بھی
نہیں ہوا تھا کہ خیرپور میرس سے ایک اور صحافی کے اغوا ہونے کی خبر آگئی ہے جس نے سندھ حکومت اور آئی جی کے امن و امان کے تمام تر دعووں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جاری کردہ بیان میں مزید کہاکہ سندھ حکومت اور پولیس کے اعلیٰ افسران کی نااہلی و بے حسی ہے کہ وہ عام لوگوں کے علاوہ میڈیا جیسے اہم شعبے سے وابستہ افراد کو بھی تحفظ دینے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ صحافی فیض سولنگی کو اغوا کرنے والے ڈاکوؤں نے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیاہے وہ غریب آدمی ہے ایک کروڑ تو کیا، ایک لاکھ روپے دینے کی پوزیشن میں بھی نہیں، سندھ حکومت نے ایک طرف ڈاکو راج پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے تو دوسری طرف عوام اور قوم کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے بہادر صحافیوں کا قتل عام اور ان کو اغوا کیا جا رہا ہے جو ‘سب ٹھیک ہے’ کے دعویدار سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔صحافیوں کو قتل، تشدد اور اغوا کرنے کا مقصد میڈیا کی آواز کو دبانا اور ملک کے اندر خوف کی حکمرانی قائم کرنا ہے تاکہ حکمرانوں کی من مرضی اور عوام دشمن فیصلوں کیخلاف کوئی بولنے کی جرت بھی نہ کرسکے۔ صحافیوں کے خلاف مسلسل ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں اور سندھ حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ ہم صحافی فیاض سولنگی کیاغوا اور ان پر بدترین تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ایس ایس پی خیرپور اور سندھ حکومت سے فوری طور پر ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر فیاض سولنگی کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر بازیاب نہیں کیا گیا تو ہم صحافی تنظیموں کے ساتھ مل کر سخت احتجاج کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت اور
پڑھیں:
شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعتِ اسلامی ضلع کورنگی کے تحت لانڈھی ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں چار روز نادرا وین فراہم کی گئی جس کے نگراں عبدالوحید خان تھے۔ عوام نے بڑی تعداد میں رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کی اس سہولت کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن بڑی تعداد میں لوگ اس حق سے محروم ہیں خاص طور پر بزرگ شہری اور طلبہ۔ جماعتِ اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کو حل کرنے میں مصروف ہے اور ان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نادرا وین کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجمیل خان‘ وائس چیئرمین محمد عمران، نائب قیم ضلع سید آ صف علی‘ ناظم علاقہ ریحان رضا خان، محمدکاشف اور دیگر ذمے داران نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یوسیز کے چیئرمین محمد قاسم خان، نور حسین، ایوب عباسی اور وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی کیمپ میں موجود تھے۔