حساسیت ہی معاشرتی مسائل اجاگر کرنے میں مدد دیتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
نسرین گل
زمانہ طالب علمی میں ہی اپنے مستقبل کی راہوں کاتعین کرکے کامیابیاں سمیٹنے اور اردو وسرائیکی ادب میں نماں مقام پانے والی ہر دلعزیز شخصیت محترمہ رضوانہ تبسم درانی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ممتاز شاعرہ، نثر نگار، صحافی، براڈ کاسٹر اور سماجی کارکن رضوانہ کوثر کا قلمی نام رضوانہ تبسم درانی ہے. جنوبی پنجاب(وسیب )کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں جنم لینے والی رضوانہ کوثر نے زمانہ طالب علمی میں ہی ادبی سرگرمیاں شروع کردی تھیں،.
گزشتہ دنوں اردو اور اور دیگر زطانوں کی ممتاز شاعرہ، ادیبہ، براڈ کاسٹر اور سوشل ورکر محترمہ رضوانہ تبسم درانی سے خصوصی گفتگو ہوئی. ایک سوال کے جواب میں رضوانہ تبسم درانی نے بتایا کہ سب سے پہلے اردو میں شاعری کی، میرا مجموعہ کلام محبت جستجو ہے کو بے حد پذیرائی ملی اور مجھے بیسٹ بک کے ایوارڈ سے نوازا گیا. انہوں نے مزید بتایا کہ ملتان اپنے شوہر کے ساتھ شفٹ ہوئی تو میرے لیے اسانی ہو گئی، ریڈیو پاکستان پہ جانا، پروگرام کرنا، لکھنا روز مرہ کا معمول بن گیا. ادبی وفنی شعبوں سے وابستگی پچھلے 30 برسوں سے ہے، میں نے ہر شعبے میں کام کیا، میں ریڈیو پاکستان میں میوزک پروڈیوسر بھی رہی۔ الحمدللہ یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ 60 سے زیادہ گیت میرے ریڈیو پر ریکارڈ ہو کر دنیا بھر میں سنے جارہے ہیں. اہنے کیریئر کے حوالے سے رضوانہ تبسم درانی نے بتایا کہ کوئی عورت ہو یا پھر مرد جہدِ مسلسل کے نتیجے میں کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں، جس کیلئے ثابت قدم رہنا اور منفی رجحانات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آپ ہر میدان میں آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اور پھر بھر پور مواقع میسر بھی آتے ہیں، جن سے استفادہ کرنا آپ کی صلاحیتوں پر منحصر ہوتاہے. رضوانہ درانی کا کہنا تھا کہ لگن، جستجو اور جدوجہد سے آپ سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں، ایک عورت زاد کیلئے مواقع بے شک محدود ہیں لیکن ٹیلنٹ اپنی جگہ بنا ہی لیتا ہے. نئے لکھنے والوں کیلئے رضوانہ تبسم درانی کا کہنا تھا کہ شاعری ہو یا نثر نگاری مکمل کمٹمنٹ ضروری ہے، معاشرتی مسائل کو قریب سے پرکھنا، ان کا احاطہ کرنا پھر انھیں لفظوں میں ڈھالنے کا فن رب العزت کی جانب سے عطا کردہ نعمت ہوتی ہے اور یہ نعمت ہر کسی کے حصے میں نہیں آتی، اس کیلئے ریاضت اور مسلسل ریاضت ناگزیر ہے. آخر میں انہوں نے کہا کہ نئے شاعروں اور ادیبوں کو چاہیئے کہ شہری علاقوں سے نکل کر دور دراز کے پسماندہ علاقوں کے معاشرتی مسائل کااحاطہ کریں اور اپنی شاعری و نثر میں ان سلگتے مسائل کو موضوع بنائیں.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رضوانہ تبسم درانی معاشرتی مسائل کے ساتھ
پڑھیں:
آزاد ‘ محفوظ صحافت انصاف ‘ جمہوریت کی ضامن: سینیٹر عبدالکریم
لاہور (خصوصی نامہ نگار )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ آزاد اور محفوظ صحافت ہی معاشرتی شفافیت‘ انصاف اور جمہوریت کی ضامن ہے۔ اپنے ایک پیغام میں حافظ عبدالکریم نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں۔ جو سچ کو عوام تک پہنچانے کے لیے دن رات جد و جہد کرتے ہیں۔ ان کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت‘ریاستی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور دباؤ کے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ صحافت کی آزادی کو محدود کرنے کی ہر کوشش دراصل معاشرتی کمزوری کی علامت ہے۔