گھارو میں ڈاکو راج موٹر سائیکل چھین لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
گھارو (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات گل بہار شادی ہال کے سامنے عزیز جوکھیہ سے 2 نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی۔ عزیز جوکھیہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سلطان ملاح ہوٹل والے سے بچے کو گھر چھوڑنے کے لیے موٹرسائیکل مانگ کر لایا تھا اور بچے کو گھر پر چھوڑ کر واپس ہوٹل جا رہا تھا کہ گل بہار شادی ہال کے قریب 2 نامعلوم نقاپ پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ دکھا کر روک لیا اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی پیدل جا رہا تھا۔ جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
تاہم پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔