ریٹائرڈ ڈاکٹروں کی تعیناتی سے حق تلفی ہورہی ہے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر روشن چانڈیو نے کہا ہے کہ سول اسپتال جامشورو اور حیدرآباد میں ڈاکٹرز کی تعیناتی پر میرٹ کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں، ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو دوبارہ تعینات کرکے ینگ ڈاکٹرز کی حق تلفی کی جا رہی ہے، وائس چانسلر لمس سفارشی کلچر کو فروغ دے کر ینگ ڈاکٹرز کو ملازمت سے محروم کر رہے ہیں، حکومت اس کا فوری نوٹس لیں۔ وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارسلان، رانا اشفاق، غفران میمن، عاقب اور نوید کھوسو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سول اسپتال میں احتجاج کے دوران او پی ڈی بند ہوجاتی تھی، تاہم ہم ایسا نہیں کریں گے بلکہ سول اسپتال میں ماہانہ 60 ہزار مریضوں کی سرجری کرتے ہیں، یہ کام کرنے والے ڈاکٹرز کے ساتھ ناانصافی ہے جو ایک عرصہ سے جاری ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ارسلان نے کہا کہ ہم نے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف وائس چانسلر لمس کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، دوسرے مرحلے میں پٹیشن اور اس کے بعد احتجاج کے دائرے کو وسیع کر دیا جائے گا، ہم حیدرآباد کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں لیکن ینگ ڈاکٹرز کو ملازمتوں سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول میڈیکل کالج جامشورو اور ٹھٹھہ میڈیکل کالج میں ریٹائرڈ پروفیسرز کو رکھا گیاہے جو قانون اور انصاف کے منافی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ینگ ڈاکٹرز نے کہا
پڑھیں:
شوہر کے بیہمانہ تشدد کیخلاف بیوی انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-17
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو الہ یار کی رہائشی بے بی نے اپنے شوہر سنیل میگھواڑ سوڈو دیر کے وحشیانہ تشدد کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اس نے الزام لگایا کہ دیر راجو نے اسے گلی میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے دانت توڑ دیے۔ اس نے کہا کہ دیر راجو ایک ایسا شخص ہے جو گھر اور محلے کے لوگوں کے ساتھ عادت بن چکا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ تشدد کے واقعے کے خلاف اے سیکشن پولیس اسٹیشن گئی، لیکن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے اسے طبی معائنے کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے حکام سے ملزم راجو کو گرفتار کرکے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔