نورا فتحی ’’ناگن‘‘ بن گئیں؛ مداحوں کی پذیرائی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
شہرت یافتہ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے اپنے لکھے اور گائے ہوئے گانے ’’اسنیک‘‘ کے ساتھ گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
نورا فتحی نے امریکی مین اسٹریم میوزک انڈسٹری میں مشہور سنگر جیسن ڈیرولو کے ساتھ گلوکاری میں ڈیبیو کیا ہے۔ 16 جنوری کو ریلیز ہونے والا یہ گانا پہلے ہی یوٹیوب پر 21 ملین ویوز حاصل کرچکا ہے۔
’’اسنیک‘‘ گانے کی ڈانس ویڈیو میں نورا فتحی کے خود ناگن بننے اور سانپ کی ڈولتے ہوئے رقص کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
گانے کی ہدایت کاری مراکش کے ہداہت کار عبدالرافیہ ال عبدوئی نے کی ہے جب کہ اس کے کوریو گرافر بھارت سے تعلق رکھنے والے راجیت دیو ہیں۔ گانے کو مراکش کے دلکش مناظر کے پس منظر میں فلمایا گیا ہے، جس پر مراکز کا اثر بھی واضح ہے۔
نورا فتحی نے ایک بیان میں کہا کہ ’’اسنیک میرا ڈریم پروجیکٹ رہا ہے اور آخرکار میں اس گانے کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے پر بہت خوش ہوں۔ جیسن ڈیرولو کے ساتھ کام کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ رہا ہے۔‘‘
گانا ’’اسنیک‘‘ نورا کے کیریئر میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ وہ اداکار اور رقاصہ ہونے کے بعد ایک گلوکارہ کی حیثیت سے بین الاقوامی میوزک انڈسٹری میں اپنی پہچان بنارہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور:تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عملے پر گولیاں چل گئیں
لاہور(نیوز ڈیسک)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ملازمین کی جانیں خطرے میں پڑنے لگیں.تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے پر ریگولیشن عملے پر سیدھی گولیاں چل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق شالیمار زون کا ریگولیشن عملہ لال پل جٹاں دی حویلی کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے گیا۔آپریشن کے دوران انسپکٹر عمر بٹ نے سڑک پر لگی ریڑھیوں کو اٹھانے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر کے مطابق علی نامی شخص اسلحہ کے ساتھ آیا ، سرکاری ملازمین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ایک گولی ذیشان کو چھوتے ہوئے گزر گئی۔باقی ملازمین نے ٹرک کی اوڑھ لے کر اپنی جان بچائی۔ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ میرا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا