خیبر پختونخوا حکومت کا کُرم میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کُرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خدشہ ہے کہ امن پسند لوگوں کے درمیان کچھ شرپسند گھس گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کر کے علاقے میں امن بحال کرے گی، شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہو چکی۔
ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل جیو نیوز کو موصول ہوگئی ۔
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے مزید کہا کہ شرپسند امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں کے عوام کی رہائش کےلیے بہترین متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام تعاون کریں، حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کر کے علاقے میں امن بحال کر دے گی۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت 3 ماہ سے کرم میں امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ کیا، امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کر کے علاقے میں امن بحال کردے گی، علاقے کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن معاہدے کا احترام اور پاسداری کرتے ہیں۔
دوران اجلاس چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، سول اور پولیس افسران موجود تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا حکومت میں امن بحال کر
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کے پی، پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم
پشاور:(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے حقائق جانچنے والی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کر دیا گیا ہے۔
کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل کھیل، خیبر پختونخوا تشفین حیدر اور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ارشاد علی شامل ہیں۔ کمیٹی سات دنوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ سرکاری بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت اقرباپروری، بدعنوانی یا کسی بھی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کرے گی۔ تمام تقرریاں صرف اور صرف اہلیت، دیانت اور شفافیت کی بنیاد پر کی جائیں گی۔