Al Qamar Online:
2025-07-26@06:57:21 GMT

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا



کراچی:

پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور سنگ میل،گوادرکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کل کو ہوگا،پہلی پرواز کراچی سے آپریٹ کی جائے گی،پہلی پرواز کا استقبال واٹر سیلیوٹ سے کیا جائے گا۔ 

 نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کل سے آپریشنل ہوگا، تاریخی موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) کی گوادر کے لیے پہلی پرواز پی کے 503  کراچی سے روانہ ہوگی، جس کو رن وے پر اترتے ہی واٹر سیلیوٹ دیا جائےگا۔

افتتاحی تقریب میں مسافروں کا استقبال متوقع طور پر وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف کریں گے،تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری ایوی ایشن احسن علی منگی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی،ائیر وائس مارشل ذیشان سعید،ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار اورڈائریکٹر جنرل ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس میجر جنرل عدنان آصف شاد شریک ہوں گے۔

وفاقی و صوبائی حکومت اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شرکت کریں گے، گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے،گوادر ائیر پورٹ پر بڑی گنجائش کے حامل ائیر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔

گوادر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز سن 2019 میں کیا گیا تھا،گذشتہ سال (2024) کے نومبر میں منصوبہ تکمیل کو پہنچا،گوادر ائیرپورٹ پر 50 ارب روپے(بشمول چینی گرانٹ) کی خطیررقم خرچ ہوئی ہے،غیرمعمولی گنجائش کے حامل ائیرپورٹ کے ذریعے  یومیہ بنیاد پر50 سے زائد ائیرلائنوں کو ایندھن اور کارگو کی سہولیات مہیا کی جاسکیں گی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی۔ یہ جدید ترین گن بوٹ مختلف بحری سکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں انعقاد ہوا۔ اس موقع پر وائس چیف آف دی نیول سٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ (PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی۔ یہ جدید ترین گن بوٹ مختلف بحری سکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔ لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، وزارتِ دفاعی پیداوار، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، ترجمان پاک فوج
  • پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج
  • اسکردوانٹرنیشل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی مشق، ہنگامی کارروائیوں کا مظاہرہ
  • میکسیکو سٹی ایئرپورٹ پر 2 طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کرینگے، میئر کراچی
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی