اسلام آباد (صباح نیوز) سیکورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے ایک گروپ کی 18اور 19جنوری کی رات پاک افغان سرحد پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ کے قریب نقل و حرکت دیکھی گئی جس پر سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی،5 خوارج بھی مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد پر اپنی اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ادھرصدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیکورٹی فورسز کو ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ صدر مملکت نے ایک بیان میں دہشت گردوں کے خلاف بروقت کاروائی پر سیکورٹی فورسز کو سراہاصدر نے 5 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف اور کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے، ملکی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکورٹی فورسز کی ستائش کی اور کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پر سیکورٹی فورسز پاک افغان کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

طورخم بارڈر پر کسٹم عملے نے کام روک دیا، وجہ کیا ہے؟

کسٹم حکام نے ’غیر متعلقہ افراد کی مداخلت‘ پر بطور احتجاج طورخم بارڈر سے اپنا اسٹاف ہٹالیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام ’فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم‘ کا افتتاح کردیا

بارڈر پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کے مطابق کسٹم  اہلکاروں کو پوسٹوں سے احتجاجاً ہٹا دیا گیا ہے۔

ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ حکام جن کا کسٹم کے معاملات سے کوئی سروکار نہیں کسٹم کے معاملات میں بیجا مداخلت کررہے تھے جس کی وجہ سے آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ہوم ڈیلیوری کس طرح کی جارہی ہے؟

اہلکار نے بتایا کہ بیجا مداخلت سے تنگ آکر احتجاجاً کلیرنس کا عمل روک دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاک افغان تجارت معطل ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک افغان تجارت طورخم بارڈر کسٹم کسٹم عملے کا احتجاج

متعلقہ مضامین

  • میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 3خطرناک دہشتگرد ہلاک
  • میانوالی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، سی ٹی ڈی نے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے
  • میانوالی، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک
  • میانوالی: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 6 فرار
  • طورخم بارڈر پر کسٹم عملے نے کام روک دیا، وجہ کیا ہے؟
  • چینی کراس بارڈر ای کامرس کی عالمی اہمیت اور منصفانہ مقابلے کے بیانیے کی حقیقت
  • کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، فتنۃ الخوارج کے 3 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد
  • افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی قبول نہیں( حافظ نعیم الرحمان)
  • افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی قابل قبول نہیں، امیر جماعت اسلامی
  • پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی ۔۔۔بی ایل اے کی سہولت کاری بےنقاب