غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور جنگ بندی کے آغاز ہوگیا، حماس نےمعاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ریڈ کراس کی ٹیم نے اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچایا جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی اسپتال لے جایا جائےگا۔بعد ازاں حماس سے رہائی پانے والی یرغمالی خواتین اسرائیل پہنچ گئیں۔رہائی کے موقع پر حماس کی جانب سے تینوں اسرائیلی خواتین کو یادگاری تحفے میں ایک بیگ دیا گیا۔حماس کی طرف سے رہا ہونیوالی اسرائیلی خواتین کو تحفے میں دیے گئے بیگ میں کیا خاص چیز تھی؟

حماس کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اسرائیلی خواتین جیسے ہی رہائی پانے کے بعد گاڑی میں بیٹھیں تو حماس کے اہلکاروں کی جانب سے انہیں بظاہر بھورے رنگ کا ایک کاغذ کا بیگ دیا گیا۔اسرائیلی خواتین نے مسکراتے ہوئے یہ تحفہ خوشی خوشی وصول کیا۔

رپورٹس کے مطابق اس بیگ میں حماس نے اسرائیلی خواتین کو تحفے میں گریجویشن کی سند، عربی زبان کے سرٹیفکیٹ، فلسطین کا نقشہ اور قید کے دوران کی ان کی تصاویر دیں ۔واضح رہے کہ 6 ہفتوں کی جنگ بندی پر عمل درآمد 3 مراحل میں کیا جائے گا،مرحلہ وار سویلین قیدیوں کا تبادلہ اور جنگ کے خاتمے پر مذاکرات ہوں گے۔دوسرے مرحلے میں اسرائیلی فورس کے قیدی حماس رہا کرے گی اور غزہ کے عوامی مقامات سے اسرائیلی فوج کا انخلا ہوگا۔تیسرے مرحلے میں اسرائیلی فورسز کا غزہ سے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیر نو پر کام کیا جائے گا۔یاد رہے کہ غزہ پر15 ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت 47 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ ایک لاکھ دس ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتا ہیں۔

بھارت نہ آسٹریلیا، گواسکر نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ قرار دے دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تحفے میں حماس کی

پڑھیں:

حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کر دی، زندہ ہونے کی تصدیق

حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کر دی، زندہ ہونے کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز

ان میں سے ایک شخص نے اسرائیل سے 19 ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے
غزہ(آئی پی ایس) حماس کے مسلح ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دونوں افراد کو زندہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک شخص نے اسرائیل سے 19 ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ دونوں افراد — الکانہ بوہبوت (36 سال) اور یوسف حییم اوہانا (24 سال) — کو اسرائیلی گروپ Hostages and Missing Families Forum نے شناخت کیا، جنہیں 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں بوہبوت کو کمزور حالت میں زمین پر کمبل میں لپٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اوہانا عبری زبان میں اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غزہ میں جاری فوجی کارروائی بند کرے اور باقی تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے آپریشن بنیان المرصوص:دشمن کی شرمندگی، پاک بحریہ نے تاریخ رقم کر دی پریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن، افواج پاکستان کو خراجِ تحسین سپریم کورٹ: نور مقدم قتل کیس سماعت کیلئے مقرر دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا جدہ:سینئرصحافی عمرفاروق کےاعزازمیں عشائیہ، سیزفائرکےاعلان پرصحافیوں کا اظہارتشکر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • خان یونس میں اسرائیل کا یورپی اسپتال میں بنکر بسٹر بموں سے بدترین حملہ
  • حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی قیدی کو رہا کر دیا
  • حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
  • حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
  • حماس کا غزہ میں قید اسرائیلی امریکی فوجی کی رہائی کا اعلان
  • حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کر دی، زندہ ہونے کی تصدیق
  • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت مزید 21 فلسطینی شہید
  • مغربی کنارے میں فلسطینی جوان کا بلا اشتعال ''قتل''
  • ہم نے حماس کے کمانڈروں کو قتل کیا مگر یہ بے فائدہ تھا، صہیونی اہلکار
  • اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں گرفتاریوں کی نئی لہر