انتخابات میں دھاندلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ نے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف کیس کی سماعت کی، درخواست گزار عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان عدالت پیش ہوئے۔

سماعت کا آغاز ہوا تو عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ حامد خان نےعدالت سے سوال کیا کہ آرٹیکل 184 (3) میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ایڈووکیٹ حامد خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن جانبدار ہے تو متعلقہ فورم پر جانا چاہیے تھا، ہر امیدوار کے نوٹیفکیشن کے لیے آپ کو عدالت کو بتانا ہو گا، فارم 45 یا 47 دونوں میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک توصحیح ہوگا، فارم کو جانچنے کیلئے پوری انکوائری کرنا ہوگی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ حامد صاحب آپ آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آئیں جس پر حامد خان بولے کہ میں تو صرف اعتراضات دور کرنے آیا تھا آپ میرٹ پر بات کر رہے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک سارا الیکشن ہی غلط تھا؟ ہر حلقہ کی علیحدہ انکوائری ہوگی ؟ ہر امیدوار اپنے حلقہ کے الزامات کا بتائے گا؟ پہلے بھی انتخابات میں دھاندلی کا ایشو اٹھا تھا، انکوائری کیلئے آرڈیننس لانا پڑا تھا، کارروائی کا اختیار ہمارے پاس نہیں تھا اس لیے آرڈیننس بنانا پڑا، 184 کے تحت دائرہ اختیار عدالت کا نہیں ہے۔

ایڈووکیٹ حامد خان بولے کہ یہ اس عدالت کی کمزوری ہے ابھی تک سوموٹو نہیں لے سکی جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ حامد صاحب آپ سینئر وکیل ہیں الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں۔

جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ اعتراضات آپکی پرائر کو دیکھ کر ہی ریموو کریں گے، جس پر ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا کہ جو 8 فروری کو ہوا تھا ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے پر ڈپٹی سپیکر نے بھی ایک کمیٹی بنائی ہے جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا کہ ہمارا اس کمیٹی سے کوئی سروکار نہیں۔

بعدازاں عدالت نےایڈووکیٹ حامد خان کو تیاری کیلئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انتخابات میں دھاندلی جسٹس جمال مندوخیل نے ایڈووکیٹ حامد خان عمران خان کی

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کی حاضری، مزید تین شہادتیں ریکارڈ ہو گئیں

سٹی42:  اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران مزید 3 گواہوں  کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں، دوران سماعت عمران خان اور دیگر ملزم بھی کمرہ عدالت میں حاضر تھے۔

روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

آج جمعرات کے روز کی  سماعت میں  3 گواہ  کانسٹیبل ظفر قیوم، محرر تھانہ آر اے بازار محمد منشی اور محرر عمران  اپنی گواہیاں  دینے کے لئے پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزموں کی موجودگی مین تینوں گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کر لیں۔ 

غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ

مقدمے کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد ریاض کی بھی  شہادت ریکارڈ کی گئی  تاہم یہ شہادت مکمل نہیں ہوئی۔ 

جی ایچ کیو راولپنڈی پر پی ٹی آئی کے شر پسندوں نے  9  مئی 2023 کو جو حلہ کیا تھا اس کے  مقدمہ میں اب تک 31 گواہوں  کی شہادتیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔

سماعت کے دوران "مال مقدمہ" بھی عدالت پیش کیا گیا۔ 

آئندہ سماعت پر مزید گواہوں  کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی، جن کے لیے گواہوں کو نوٹس کئے جاچکے ہیں۔

کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا پکڑا گیا

آج کی سماعت کے دوران ملزم عمران خان، عثمان ڈار،صداقت عباسی سمیت متعدد ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ 

Caption نو مئی  2023 کو راولپنڈی مین آرمی کے جنرل ہیڈکوارٹرز پر  حملہ کرنے والے شر پسند ابتدا میں کچھ ہی تھے، کچھ دیر میں وہ تعداد میں درجنوں ہو گئے تھے۔ جن لوگوں کے توڑ پھوڑ اور اشتعال پھیلانے میں ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت مل گئے، ان پر اب مقدمہ چل رہا ہے۔ 

پس منظر
 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک بھر میں فوجی تنصیبات، دفاتر، قومی یافگاروں پر منظم حملے کئے گئے تھے، راولپنڈی میں کئی فوجی مقامات کے ساتھ مسلح افواج کے جنرل ہیڈکوارٹرز پر بھی شر پسندوں نے منظم حملہ کیا تھا جس سے عمارت کے گیٹ کو نقصان پہنچا، شر پسند اس قابلِ احترام ہیڈ کوارٹرز کے اندر گھس گئے اور پاکستان سے باہر بھی اس حملے کو پاکستان کے  دشمنوں نے پاکستان کی تضحیک اور  مورال گرانے جیسے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کیا تھا۔ 

کشمیر کا سودا ممکن نہیں،  ریاست مخالف بیانیہ کی نفی کیجئے

اس دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔  اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

ان شر پسندوں نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا  جو تاریخی میوزیم جناح ہاؤس کے ایک پورشن میں ہے۔

ان منظم حملوں کے جواب مین مسلح افواج اور پولیس نے بہت زیادہ تحمل اور برداشت کے ساتھ صورتحال کو ہینڈل کیا تھا۔ اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف  لوگوں کو حملوں کا حکم دینے، حملوں پر اکسانے کے مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

نوابشاہ؛ مسافر کوچ اُلٹ گئی، 15 مسافر زخمی

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کی حاضری، مزید تین شہادتیں ریکارڈ ہو گئیں
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاﺅنڈ کیس کی سماعت 5 جون مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر  
  • بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف فیض آباد احتجاج کیس، پراسیکیوشن کے 2 گواہان کا بیان قلمبند
  • لاہور ہائیکورٹ: سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر کا معاملہ، چیف سیکریٹری پنجاب طلب
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیرکا معاملہ ،الیکشن کمیشن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 29مئی کو ہونیوالی سماعت ملتوی
  • کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی نے فوری سماعت کی درخواست دائر کردی
  • سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس، سماعت 29 مئی تک ملتوی
  • ججز ٹرانسفر کیس: درخواست گزار ججز کے وکلا نے عدالت کو تمام باتیں نہیں بتائیں، جسٹس محمد علی مظہر