ڈیرہ غازی خان:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں، ہم ملک کے رکھوالے ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ہونہار سکالر شپس کا آخری ڈویژن ہے. سکالر شپس کی تقسیم آج ختم ہوجائے گی. بہت جلد لیپ ٹاپس اور ای بائیکس لیکر آپ کے پاس آؤں گی، چاہتی ہوں بچے اچھی سواری پر کالج اور یونیورسٹی جائیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی گئی بچوں نے مجھے بہت پیار دیا، مخالفین کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ یہ کیا ہوگیا ہے، مخالفین کچھ کہنے کی وجہ تلاش کررہے ہیں، مخالفین ٹی وی پر کہہ رہے تھے چند بچوں کو اکٹھا کرکے سکھایا ہوتا ہے، ان کا قصور نہیں انہوں نے جھوٹ میں آنکھ کھولی، مخالفین جھوٹ میں ہی پلے بڑھے، مخالفین کو نہیں پتا بچوں اورمیرے درمیان محبت کا کیسا رشتہ ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے کندھوں پر آپ کے مستقبل کا بوجھ ہے، آپ کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے میرے پاس دن رات محنت کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں.

ایک بھی سکالر شپ میرٹ کے خلاف نہیں دیا گیا، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی کو سکالر شپ ایم این اے یا ایم پی اے کی سفارش پر ملا ہے. اگر سفارش پر سکالر شپ دیا ہوا تو استعفیٰ دیکر گھر چلی جاؤں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا محدود وسائل میں رہ کر پڑھنا کوئی آسان کام نہیں ہے، آپ تمام بچے صرف میرے ہیروز نہیں سپر ہیروز ہو، آپ نے شکریہ نہیں بولنا،سراٹھا کر سکالر شپ لینا ہے، چاہتی ہوں ہر بچہ سر اٹھا کر فخر سے چلے کہ سکالر شپ ملا ہے. پاکستان کی 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے. اللہ نے پاکستان کو وسائل کی دولت سے مالامال کیا ہوا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگلے چند سالوں میں نوجوان ہی پاکستان کا جھنڈا تھام کر فیصلے کریں گے.آپ میں سے ہر بیٹا اور بیٹی پاکستان ہے، آپ میں سے ہر بچہ پاکستان کی اڑان میں حصہ ڈالے گا، آپ کے پاس ایک ایسی وزیراعلیٰ ہے جو وزیراعلیٰ سے بڑھ کر آپکی ماں ہے. تمام بچوں کو لیپ ٹاپس،مفت ای بائیکس بھی ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ جن کے پاس وسائل ہیں وہ بچے کہیں بھی داخلہ لے سکتے ہیں، اہل اورمیرٹ پر ہونے والا کم وسائل والا بچہ اب اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا. اس سال 30 ہزار سکالر شپس دے رہی ہوں. اگلے سال سکالر شپس کو 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کررہی ہوں. سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کےبچوں کیلئے بھی سکالر شپس لارہی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخو اکے بچوں کی درخواستیں آرہی ہیں ہمارا بھی کچھ سوچیں، میرادل ہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بچوں کیلئے بھی سکالر شپس لیکر جاؤں، پاکستان میں جھوٹ کا ایک سیلاب بھی آیا ہے، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا نے چیزوں کو آسان کردیا ہے۔مریم نواز نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب 4 سال کوئی کام نہ کیا ہوتو آخر میں آپ کہتے ہیں وہ چور ہے ،آگ لگادو،گھسیٹو ، سوشل میڈیا پر جھوٹ کا بازار گرم ہے. سچ تسمے باندھ رہا ہوتا ہے جھوٹ پوری دنیا کا چکر لگا کر آگیا ہوتا ہے، پراپیگنڈا وہ کررہے ہیں جنہوں نے بچوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپس نہیں دیئے، پراپیگنڈا وہ کررہے ہیں جو پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کے عادی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے. سب ہماری فورسز ہیں، پولیس جیسی بھی ہے آپ کی مدد کیلئے آتی ہے، رینجرز کے جوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا، یہی رینجرز کے جوان ہماری جانوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹرویز آپ کی سہولت کیلئے بنائی جاتی ہیں، نوازشریف نے آپ کی سہولت کیلئے موٹروے بنائی، ہم موٹروے کے جال بچھاتے ہیں وہ کہتے ہیں آجاؤ آکر توڑ دو، ان کے اپنے بچے آرام سے باہر بیٹھے ہیں ، ان کو کوئی خطرہ نہیں، جو بچے ان کے ورغلانے پر آگئے آج وہ کہاں ہیں، آج وہ بچے جیلوں میں ہیں،مجھے تکلیف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج جیلوں میں پڑے بچوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں، جو بچے جیلوں میں پڑے ہیں ان کے والدین سے پوچھیں، سکھایا کسی اور نے اور بھگتنا بچوں کو پڑرہا ہے.آج وہ بچے معافیاں مانگ مانگ کر جیلوں سے باہر آرہے ہیں، بچو کبھی کسی کے بہکاوے میں نہ آنا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قید کے وقت میں نے سیاسی مہم چلائی، مجھے میرے والد کہہ سکتے تھے کہ دوسروں کے بچوں کو آگے لاؤ، حکومت کسی کی بھی ہو پاکستان اور ملک تو میرا ہے ، ہم 9مئی والے نہیں 28مئی والے ہیں، ہم پاکستان والے ہیں. پاکستان کی عزت کے رکھوالے ہیں.تذلیل کی زبان ان کو مبارک ہو،ہم تدریس کی زبان والے ہیں. ہم ڈنڈا بردار نہیں ہیں،ہم علم کے علمبردار ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ مریم نواز سکالر شپس والے ہیں مئی والے انہوں نے سکالر شپ بچوں کو نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اعزاز سید نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیاہے کہ کیپٹن صفدر نے مریم نواز کی گاڑی نہ چلانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں پہلے ایک لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا ، اب مریم کی گاڑی چلانے والے بہت سارے ہیں ، وہ ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اعزاز سید نے بتایا کہ کیپٹن صفدر نے ایک یوٹیوب چینل ’ ہل ٹاکس‘ کو انٹرویو دیاہے جس میں انہوں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے ، کیپٹن صفدر کا تعلق مڈل کلاس سے ہے ، اس کی شادی ایک بڑے گھر میں ہوئی، یہ بہت ہی سیدھی بات کرنے والا شخص ہے اور وفادار بھی ہے ، انہوں نے کلثوم نواز کے ساتھ جیل کاٹی، ووٹ کو عزت دو کی تحریک میں نوازشریف کا ساتھ دیا اور گرفتاریاں دیں، اس وقت بہت واضح نظر آتے تھے آج کل نظر بھی نہیں آتے ۔ 

عمران خان کو دس سال قید نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے: نجم ولی خان کا تجزیہ 

انٹرویو کے دوران کیپٹن صفدر سے سوال کیا گیا کہ پہلے آپ مریم نواز کی گاڑی چلاتے تھے اب نہیں چلاتے ؟جس پر کیپٹن صفدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ایک لیڈر اور ایک نظریے کی گاڑی چلاتا تھا ،( یعنی لیڈر نوازشریف، اور نظریہ نوازشریف اور مریم نواز مراد ہے )، اب مریم کی گاڑی چلانے والے بہت سارے ہیں، وہ ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

اعزاز سید کا کہناتھا کہ اگر پوچھا جائے تو ان کے اردگرد کے لوگ کہیں گے کہ وہ مریم سے ناراض نہیں ہیں اور نہ ہی غصے کا اظہار کر رہے ہیں،  ارد گرد کے لوگ بھی تو مریم نے ہی منتخب کیئے ۔ جب نوازشریف وزیراعظم تھے اور نوازشریف کے سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر فواد حسن فواد تھے ، تو کیپٹن صفدر نے ان کے خلاف ہی پوری تقریر کر دی تھی ۔ 

9 مئی واقعہ شریف،زرداری اور عاصم رجیم کی بنیاد تھی، معید پیرزادہ

کپٹن صفدر مریم نواز سے ناراض، کہا مریم کی گاڑی چلانے والے اب بہت سے ہیں، میں پہلے ایک لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا، کیپٹن ر صفدر نے مریم نواز سے ناراضگی کا اظہار کر دیا، اعزاز سید pic.twitter.com/DJC2uVK11z

— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) July 23, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرینگے، کسی جگہ پر قبضہ ہونا کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی ناکامی: مریم نواز
  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب
  • کائونٹر نارکٹکس فورس قائم ‘ پاکستان اور پنجاب کا مستقابل محفوظ نظتر آرہا ہے مریم نواز 
  •  کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کا مکمل خاتمہ کرے گی: مریم نواز
  • سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا: مریم نواز
  • پنجاب میں منشیات کا بھی بہت جلد خاتمہ ہوگا، مریم نواز
  • منشیات فروشوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز شریف
  • سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں: مریم نواز