فہد مصطفیٰ نے ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی موٹر سائیکل کو نیلام کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اپنے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل کو نیلام کر دیا ہے۔
فہد مصطفیٰ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسکرین پر صارفین کے دلوں کو جیتنے کے بعد مصطفیٰ کی موٹر سائیکل جو فلم ’کبھی میں کبھی تم‘ کا حصہ تھی، اب ایک نیک مقصد کے لیے محبت کی علامت بن چکی ہے کیونکہ ہم نے اسے انڈس اسپتال کے لیے نیلام کیا ہے جس سے حاصل رقم عطیہ کر دی گئی۔ اداکار نے مزید لکھا کہ انڈس اسپتال کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں یہ موقع دیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)
انڈس اسپتال کراچی کے لیے نیلام کی گئی موٹر سائیکل کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے فہد مصطفیٰ کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے اور لوگ ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں اپنا کردار کیوں پسند نہیں تھا؟
واضح رہے’کبھی میں کبھی تم‘ ڈرامے کو کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا، اس کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھی گئی۔
ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ ساتھ ہانیہ عامر، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری اور عماد عرفانی سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا جبکہ عماد عرفانی نے فہد مصطفیٰ کے لالچی بھائی کا روپ دھارا جو دولت کی خاطر ہانیہ عامر سے شادی کرنے سے انکار کردیتے ہیں، جس کے بعد فہد مصطفیٰ ان سے شادی کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈس اسپتال فہد مصطفی کبھی میں کبھی تم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈس اسپتال فہد مصطفی کبھی میں کبھی تم کبھی میں کبھی تم موٹر سائیکل انڈس اسپتال فہد مصطفی کے لیے
پڑھیں:
کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کی، اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور مادرِ وطن کے دفاع کا عزم دہرا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں کے حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ قوم کے بچوں، خواتین اور بزرگوں کے قتل کا دلیری سے بدلہ لیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے مارکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں مثالی کارکردگی پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دینے پر جوانوں کی تیاری کو سراہاا
فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔