علامہ راجہ ناصر عباس کی سیکورٹی ختم کرنیکا فیصلہ متعصبانہ اور انتقامی اقدام ہے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے، امن و امان کی سنگین صورتحال کے باوجود ایک قومی رہنماء کی سیکورٹی واپس لینا غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکورٹی ختم کرنے کا فیصلہ متعصبانہ اور انتقامی اقدام ہے، حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے، امن و امان کی سنگین صورتحال کے باوجود ایک قومی رہنماء کی سیکورٹی واپس لینا غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی عمل ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیوایم نے کہا کہ ہم اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکورٹی سخت کرنے کے بجائے ختم کرنا بدنیتی اور جانبداری پر مبنی فیصلہ ہے، جو ناقابل قبول ہے، اگر خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی سیکورٹی
پڑھیں:
نوازشریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔
نوازشریف بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔