ہم نہیں سمجھتے ٹرمپ کے آنے سے پاکستان کی سیاست میں کوئی زلزلہ آجائے گا، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ ٹرمپ کے آنے سے پاکستان کی سیاست کے اندر کوئی زلزلہ آجائے گا۔
زرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور ہمیشہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی قیادتیں بدلتی رہتی ہیں، صدور آتے رہتے ہیں، ممالک کے تعلق ممالک سے ہوتے ہیں افراد سے نہیں ہوتے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت آنے سے پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی میڈیا پر خبر چلتے ہوئے ابھی دیکھی ہے جو بالکل بے بنیاد ہے۔
انہوںنے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کا مسودہ سات جماعتوں کے ساتھ اسی دن شیئر کر دیا تھا، ہمارے اتحادی ابھی اپنی لیڈرشپ کے پاس گئے ہیں اور آپس میں مشاورت کر رہے ہیں، مشاورت کے بعد ہماری ذیلی کمیٹی بنی ہے جس کی آپس میں ایک میٹنگ ہوگی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ابھی یہ بات ابتدائی مراحل پر ہے، سات جماعتیں اپنا اپنا موقف لے کر دو تین دنوں میں جمع ہوں گی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
NLFوفد کا PTCLوائرلیس کالونی کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن یونین پاکستان (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر ملک عرفان اختر کی دعوت پر صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے وفد کے ہمراہ پی ٹی سی ایل وائرلیس کالونی راولپنڈی کینٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں سینئر نائب صدر پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA، وحیدحیدرشاہ اور معروف ٹریڈ یونین لیڈر محمد سجاد بھٹی شامل تھے۔ ملک عرفان اور محمد نعیم نے کالونی پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران مزدور رہنماؤں نے ملک میں موجود مزدوروں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور ان کے حل کے لیے مشترکہ جدو جہد کا اعلان کیا۔ شمس الرحمن سواتی نے ملک عرفان اختر کو پی ٹی یو کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ جبکہ ملک عرفان اختر نے مزدور تحریک میں شمس الرحمن سواتی کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل ملازمین کے لیے بہترین پیکیج منظور کروانے پر وحید حیدرشاہ اور سجاد بھٹی کو دلی مبارکباد پیش کی۔