سیف علی خان پر حملے کے بعد کرینہ کپور کا پہلا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ممبئی : کرینہ کپور نے میڈیا اور فوٹو گرافرز کو سخت وارننگ دی ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ ان کے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ یہ بیان سیف علی خان پر 16 جنوری کو ہونے والے حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔
واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں سیف علی خان کی رہائش گاہ پر پیش آیا، جہاں ایک شخص چوری کی نیت سے داخل ہوا۔ سیف علی خان نے چور کو روکنے کی کوشش کی، جس کے دوران انہیں ریڑھ کی ہڈی کے قریب چاقو کا وار برداشت کرنا پڑا۔
سیف کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کے لیے کئی سرجریز کیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق، سیف اب خطرے سے باہر ہیں، مگر مزید دو دن اسپتال میں رہیں گے۔
سیف پر حملے کے بعد کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ان کے خاندان کو سکون دیں۔
انہوں نے لکھا: "ہمارے خاندان کے لیے یہ دن بہت مشکل تھا۔ ہم اس واقعے کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم میڈیا اور پاپارازی سے درخواست کرتے ہیں کہ قیاس آرائیوں اور غیر ضروری کوریج سے گریز کریں۔ ہمیں وقت اور سکون دیں تاکہ ہم اس وقت کا سامنا کر سکیں۔"
ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد، جس میں کرینہ کے گھر پر کھلونے لے جاتے ہوئے دکھایا گیا، کرینہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا: "بس کریں، ہمارا دل دکھ رہا ہے۔ خدا کے لیے ہمیں اکیلا چھوڑ دیں۔"
بعد میں کرینہ نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی، لیکن تب تک یہ وائرل ہو چکی تھی۔
ممبئی پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ حملے کو چوری کی کوشش کے دوران پیش آنے والا تشدد قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف علی خان کے بعد کے لیے
پڑھیں:
برطانوی شاہی خاندان کا ونزر کاسل میں ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ
برطانیہ کے شاہی خاندان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں ونزر کاسل میں شاندار عشائیہ دیا۔ اس موقع پر بادشاہ چارلس نے امریکی صدر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے پیچیدہ تنازعات کے حل میں ٹرمپ کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں اور امن کے لیے ان کا عزم لائقِ ستائش ہے۔
صدر ٹرمپ نے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں سے قابلِ فخر ہیں اور برطانیہ کا یہ دورہ ان کی زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے۔
ونزر کاسل پہنچنے پر شاہی خاندان نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ٹرمپ نے شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، فوجی تقریب میں شاندار فلائی پاسٹ اور رائل فورس کی پریڈ بھی دیکھی۔
یہ صدر بننے کے بعد ٹرمپ کا برطانیہ کا دوسرا سرکاری دورہ ہے جس کے دوران امریکا اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق کئی اہم معاہدے متوقع ہیں۔ آج امریکی صدر برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے بھی ملاقات کریں گے۔