’آپ باضابطہ طور پر دوبارہ زندہ ہو گئی ہیں‘، خاتون کے ساتھ پیشے آنے والا دلچسپ واقعہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
امریکی ریاست میری لینڈ میںغلطی سے مردہ قرار دی گئی خاتون کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
میری لینڈ کے علاقے گیتھرسبرگ کی رہائشی خاتون نکول پاؤلینو نے اپنے ڈرائیور کے لائسنس کی تجدید کے لیے درخواست دی، جس پر اسے معلوم ہوا کہ وہ وفات پاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ: ڈاکٹروں نے مردہ ماں کے رحم میں موجود بچے کو بچا لیا
خاتون ’خوفزدہ اور حیران‘ رہ گئی کیونکہ ایک دستاویز دکھائی گئی جس کے متن کے مطابق وہ میری لینڈ موٹر وہیکل ایڈمنسٹریشن کے نظام میں باضابطہ طور پر مرچکی تھی۔
خاتون نے کہ کہا ’یہ معلوم ہونے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ میں مر چکی ہوں، میں تھوڑا ڈر گئی، میں جھوٹ نہیں بولوں گی، میں حیران ہوں کیوں کہ میں زندہ ہوں اور یہاں ہوں، لیکن مردہ بھی قرار دی گئی ہوں۔‘
بعد ازاں میری لینڈ موٹر وہیکل ایڈمنسٹریشن کے عہدیداروں نے پاؤلینو کو مطلع کیا کہ وہ اپنے لائسنس کی تجدید نہیں کرسکتی ہیں، اس سے پہلے کہ اسے یو ایس انٹرنل ریونیو سروس کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں اسے ’متوفی ٹیکس دہندہ‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون قرض حاصل کرنے کے لیےمردہ انکل کو بینک لے آئی
اس ایک غلطی کی وجہ سے خاتون کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، اس کے تین بچوں کا ہیلتھ انشورنس منسوخ کر دیا گیا، جس سے میڈیکل بلوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا اور وہ اپنے دمہ کے لیے درکار انہیلر حاصل کرنے سے قاصر رہیں۔
“خاتون نے مزید کہا ’اس سے واقعی میری زندگی کے معمولات میں خلل آیا ہے۔
میری لینڈ موٹر وہیکل ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ ایک غلط فہمی تھی، کسی اور کی وفات ہوئی، جس کے اندراج کے دوران سوشل سیکیورٹی نمبر میں ایک ہندسہ غلط ہو گیا اور پالینو کا نمبر درج کرلیا گیا۔
سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے این بی سی 4 واشنگٹن کو بتایا کہ اب خاتون کا ریکارڈ درست کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 40 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون کے ہُوشربا انکشافات
دوسری جانب پاؤلینو نے بھی این بی سی 4 کو بتایا کہ انہیں سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ غلطی کو درست کر دیا گیا ہے اور وہ باضابطہ طور پر دوبارہ زندہ ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا مردہ مردہ خاتون موٹر وہیکل ایڈمنسٹریشن میری لینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا مردہ خاتون میری لینڈ میری لینڈ
پڑھیں:
مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل میں دلچسپ گفتگو کی اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی شاندار پرفارمنس پر تبادلہ خیال کیا۔سلمان علی آغا نے بابراعظم سے ان کی بیٹنگ کے بارے میں دلچسپ انٹرویو کیا، جس دوران بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران ایک موقع پر اسپنرز کے خلاف تھوڑی مشکل پیش آئی تھی، سلمان علی آغا کے ساتھ پھر یہی پلان کیا کہ جہاں موقع ملے گا اور گیند ہماری رینج میں آئے گا تو اس پر چانس لیں گے۔اس کے بعد سلمان نے کہا تو آگیا پھر رینج میں؟ جس پر دونوں کھلاڑی کھلکھلا کر ہنس پڑے۔بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنے شاٹس پر رہا، اپنے آپ کو بیک کیا اور الحمد اللہُ میچ جیت گئے۔سلمان علی آغا نے کہا کہ آپ کی اننگز پر پوری ٹیم، لوگ اور پورا پاکستان خوش ہوگا، ہمیں لگتا ہے کہ اگر آپ رنز بناتے ہیں تو ہم کچھ بھی جیت سکتے ہیں۔ساتھ ہی سلمان نے سوال کیا کہ مجھے یہ بتاؤ کہ بیٹنگ کے دوران اتنا بھگایا کیوں مجھے، جس پر بابر نے جواب دیا کہ آپ نے ہی ڈبل رنز لیے زیادہ، آپ کپتان ہیں، فینز اور ٹیم کی جو مجھ سے امیدیں تھیں اس پر ویسا نہیں اتر پا رہا تھا، اپنی ٹریننگ پر فوکس رکھا، پچ پر کافی وقت گزارتا رہا۔بابر اعظم نے کہا کہ ہر وقت پازیٹو رہا، امید تھی کہ بہتری آئے گی، ایسے مومنٹ آتے ہیں جہاں لگتا ہے کہ سب اچھا چل رہا ہے مگر کبھی کبھی چیزیں آپکے ہاتھ میں نہیں ہوتیں۔کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ آپ جب پرفارم نہیں کر رہے ہوتے تو آپ ڈاؤن رہتے ہیں مگر بابر کے ورک ایتھکس بہت شاندار ہیں، بابر آتا ہے اپنی پریکٹس کرتا ہے، فیلڈنگ کرتا ہے اور یہی چیزیں انہیں بڑا پلیئر بناتی ہیں۔