ممبئی : بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو کولڈ پلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن نے اپنے ممبئی کنسرٹ کے دوران خراج تحسین پیش کیا، جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

کنسرٹ میں کرس مارٹن نے اپنے پرفارمنس کے دوران کہا: "شاہ رخ خان ہمیشہ کے لیے!” مارٹن کے ان الفاظ پر اسٹیڈیم شائقین کے شور سے گونج اٹھا، اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

شاہ رخ خان نے اس دل چھو لینے والے لمحے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کرس مارٹن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا: "Look at the stars… look how they shine for you… and everything you do! میرے بھائی کرس مارٹن، آپ نے مجھے خاص محسوس کروایا، جیسے آپ کے گانے! انڈیا آپ سے محبت کرتا ہے۔”

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

شاہ رخ کے اس پوسٹ کو صرف ایک گھنٹے میں تین ملین ویوز ملے۔

شاہ رخ کی بیٹی سوہانا خان نے بھی کنسرٹ میں شرکت کی اور اپنے انسٹاگرام پر یادگار لمحات شیئر کیے۔ انہوں نے اپنے والد کے لیے اس خراج تحسین پر خوشی کا اظہار کیا۔

کولڈپلے اس وقت اپنی "میوزک آف دی سفیئرز ورلڈ ٹور” کے سلسلے میں انڈیا میں موجود ہیں۔ ممبئی کے بعد، وہ 25 اور 26 جنوری کو احمد آباد میں پرفارم کریں گے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل شاہ رخ خان

پڑھیں:

ایک اور بھارتی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارت کے سابق لیگ اسپنر پیوش چاولہ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کرک انفو کے مطابق 36 سالہ پیوش نے دو دہائیوں پر محیط کیریئر میں تین ٹیسٹ، 25 ایک روزہ اور سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی اور آخری بار بھارت کی جانب سے 2012 میں سری لنکا میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں کھیلے۔

سابق لیگ اسپنر 2007 اور 2011 میں بھارت کی وننگ ٹیم کا حصہ تھے۔

پیوش چاولہ نے آئی پی ایل میں 192 میچ کھیلے اور چار فرنچائز کا حصہ رہے جن میں پنجاب کنگز، کوکلتہ نائٹ رائیڈرز، چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز شامل ہیں اور آخری بار 2024 میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی۔

آئی پی ایل کیریئر میں انہوں نے 192 وکٹیں حاصل۔

متعلقہ مضامین

  • ایک گھر میں بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جھوٹی قرار
  • بھارت سے متعلق بیان جھوٹا ہے، میرے نام سے منسوب پوسٹ فیک ہے، شاہد آفریدی کی وضاحت
  • بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
  • شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پربھارت مخالف بیان کی تردید کردی
  • آفریدی نے بھارت سے منسوب سوشل میڈیا پوسٹ کو 'جھوٹا' قرار دیدیا
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث نجی ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل
  • عید الاضحیٰ پر عائزہ خان اور دانش تیمور کی خوبصورت تصاویر وائرل
  • ہانیہ عامر کی منیٰ سے حج کی تصاویر وائرل، مداحوں کی دعائیں اور تنقید کا سامنا
  • اقرار الحسن نے عید الاضحیٰ اپنی تینوں بیویوں کیساتھ منائی؛ تصاویر وائرل
  • ایک اور بھارتی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان