محراب پور شہر کھنڈرات میں تبدیل ،نکاسی آب کا نظام تباہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہرو فیروز اور افسران نااہلی سے محراب پور شہر اور ضلعی ہیڈ کوارٹر کھنڈرات میں تبدیل، محراب پور میں باب فردوس تا اسٹیشن روڑ نکاسی آب نظام متاثر،شمشی توانائی کی اسٹریٹ لائٹ ناکارہ،نکاسی آب نالی اور نالوں کی عدم صفائی، سڑکوں پر کھڑے گندے پانی سے اسٹیشن روڈ، سیال آباد روڈ سمیت اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،کئی سالوں سے ترقیاتی کاموں کے نام پر فنڈز کی ہیراپھیری ہے محکمہ بلدیہ محراب پور کو سندھ سے ماہانہ 4 کروڑ کے لگ بھگت گرانٹ ملتی ہے جو گھوسٹ ملازمین اور افسران میں بندر بانٹ کی نظر ہو رہی ہے اہم پوسٹ پر ایک جونیئر انجینئرنگ برانچ کے کلرک بلا ل آرائیں کو رکھا ہوا ہے ٹاؤن کمیٹی خرچ، بجلی بل، ڈسپوزل جرنیٹر، موٹر مرمت، تیل مداور دیگر فرضی کمپنیوں کے بلوں، فرضی کاموں میں خرد برد ہورہی ہے، محراب پور ٹاؤن کمیٹی میں ترقیاتی کاموں کے مختص فنڈز،سوشل ویلفیئر فنڈز،تعلیم فنڈز، صحت فنڈز ،پینے کے صاف پانی کے فنڈز،ہنگامی نقصانات کے فنڈز،پریس کلبوں کے فنڈز میں بھی کرپشن سامنے آئی ہے، جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹرنوشہرو فیروز شہر کے 16 وارڈز کچرے کے ڈھیر بن گئے، نوشہرو فیروز کے سامنے سڑکیں، اسکول اور مسجدیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں سے کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہیں میونسپل کمیٹی کا بجٹ 3 کروڑ سے زائد ہے۔اس سلسلے میں چیئرمین ٹاؤن اور چیئرمین میونسپل، ٹاؤن و میونسپل افسران سے مؤقف کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے موبائل نمبر کال نہیں اٹھائی جس سے ان کا مؤقف نہیں مل سکا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محراب پور
پڑھیں:
خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل
پشاور:خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل کردیا گیا۔
کے ٹی ایچ میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خیبر ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صحت کارڈ پر مفت علاج فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث معطل کیا گیا، حکومت کی جانب سے انشورنس کمپنی کو فنڈز فراہم نہیں کئے گئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق انشورنس فرم نے اسپتال کے کروڑوں کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس کے باعث اسپتال مالی مشکلات کا شکار ہے۔