ماتلی: گھروں میں آگ لگنے سے ایک جاں بحق، 2 افراد سمیت 3 بچے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ماتلی (نمائندہ جسارت) میونسپل کی حدود میں اوطاق کرم اللہ نظامانی کے قریب ماچھی برادری کے گھروں میں اچانک لگنے والی آگ نے 5 گھروں کو جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ آگ کی لپیٹ میں آکر حسین بخش ماچھی نامی ادھیڑ عمر شخص جل کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دیگر 2 افراد سمیت 3 نو عمر لڑکے جھلس کر معمولی زخمی ہو گئے، آگ سے جل کر ایک بھینس، ایک بچھڑا اور 3 بکریاں بھی ہلاک ہو گئیں، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین حاجی رضوان احمد قائم خانی، کونسلر کرم اللہ نظامانی، چیف آفیسر عتیق الرحمٰن قائم خانی فائر بریگیڈ ٹیم کے ساتھ متاثرہ گاؤں پہنچ گئے، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا کر دیگر گھروں کو جلنے سے بچا لیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔