اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جنوری 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ سے شہری تنصیبات کو نقصان ہو رہا ہے جس سے بنیادی خدمات کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا گزشتہ دنوں دارالحکومت کیئو، کریوی ری اور ژیپوریژیا جیسے گنجان آباد شہروں پر روس کے فضائی حملوں میں متعدد شہری ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں 'اوچا' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونیسک، خارکیئو اور سومے سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی شہریوں کے نقصان کی اطلاع ہے۔

فرحان حق نے بتایا کہ جہاں بھی سلامتی کے حالات اجازت دیں وہاں امدادی کارکن جنگ کے متاثرین کو فوری مدد پہنچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیئو، کریوی ری اور ژیپوریژیا میں حملوں کی زد میں آنے والے لوگوں کو بھی انسانی امداد پہنچائی گئی ہے۔

امدادی ادارے لوگوں کو اپنے گھر محفوظ بنانے میں مدد دے رہے ہیں جبکہ انہیں نفسیاتی اور قانونی مدد بھی پہنچائی جا رہی ہے۔اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیاں

یوکرین میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھائس شمالے نے ملک کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی فنڈ سے 70 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں جو رواں سال کی امدادی ضروریات پوری کرنے کے کام آئیں گے

فرحان حق نے بتایا کہ اس رقم سے حالیہ عرصہ میں بے گھر ہونے والوں کو امداد پہنچائی جائے گی، محاذ جنگ سے قریبی علاقوں میں ضروری خدمات مہیا کی جائیں گی اور خواتین، جسمانی معذور افراد اور غریب آبادیوں کو مدد دینے والے اداروں کی معاونت کی جائے گی۔

گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے دو بین الاداری قافلوں نے نیپروپیترووسکا اور کیرسون سمیت محاذ جنگ کے قریبی علاقوں میں امداد مہیا کی تھی۔ یہ دونوں شہر جنگ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں یہ قافلے ان لوگوں کے لیے خوراک، ادویات، صحت و صفائی کا اسمان، کمبل اور شمسی لیمپ لے کر آئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ امداد وصول کرنے والی آبادیوں میں بہت سے معمر اور جسمانی طور پر معذور ہیں جن کے لیے نقل مکانی کرنا ممکن نہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے نے بتایا کے لیے

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی، اقوام متحدہ کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے ترجمان نے دونوں ملکوں کو متنبہ کیا کہ موجودہ کشیدہ فضا میں کسی بھی قسم کی غیر ذمے دارانہ کارروائی خطے کے امن کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے، اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل پرامن بات چیت سے حل کرنے چاہئیں اور کسی بھی یکطرفہ قدم سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک میں بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم تاحال ان کا اسلام آباد یا نئی دہلی سے براہِ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ اقوام متحدہ نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھارت اور پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کو متنبہ کیا کہ موجودہ کشیدہ فضا میں کسی بھی قسم کی غیر ذمے دارانہ کارروائی خطے کے امن کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے، اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل پرامن بات چیت سے حل کرنے چاہئیں اور کسی بھی یکطرفہ قدم سے گریز کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 27 سیاح ہلاک ہوئے جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا اور سفارتی سطح پر بھی اقدامات اٹھائے۔ بھارتی اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا اگر پاکستانی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ، 9 ماہ میں 143 ارب روپے کا خسارہ
  • بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنا ڈالا،بھاری جانی مالی نقصان
  • یوکرین جنگ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے روسی جنرل پُراسرار دھماکے میں ہلاک
  • روسی شہریوں کو پاکستان کے سفر سے گریز کی ہدایت
  • پاک بھارت کشیدگی، اقوام متحدہ کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
  • کییف پر حملوں کے بعد ٹرمپ کی پوٹن پر تنقید
  • پاکستان کا بین الاقوامی تجارتی نظام میں اصلاحات کامطالبہ
  • غزہ کا 90 فیصد حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، اقوام متحدہ کا ہولناک انکشاف
  • یوکرین: کئی شہر روسی حملوں کی زد میں، متعدد ہلاک و درجنوں زخمی
  • روس کے ڈرون طیارے بنانے کے کارخانے میں چینی شہری کام کر رہے ہیں. زیلنسکی کا الزام