لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد سے بلاول خود کو ٹرمپ کا فیملی فرینڈ مشہور کرواتے رہے حتی کہ اس کے لئے میڈیا میں خبریںبھی لگوائی گئیں۔

(جاری ہے)

ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی اور بلاول نے اپنے آپ کو ٹرمپ کی تقریب کا خودساختہ مہمان خصوصی بھی سمجھنا شروع کر دیا تھالیکن ان کی قسمت ایسی ہے کہ پیسے دے کے جو پاسزخریدے وہ بھی منسوخ ہوگئے،یہ رجیم ناپسندیدگی کی معراج پر ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

عائشہ خان اور حمیرا سے قبل شوبز کی کونسی مشہور شخصیت کی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی؟

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر سے قبل بھی کئی برسوں پہلے ایک مشہور شوبز شخصیت کی لاش کراچی کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔

اداکار محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے معروف ہدایت کار جاوید فاضل کی لاش بھی ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جسے دروازہ توڑ کر نکالا گیا۔ یہ انکشاف حالیہ دنوں اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کی فلیٹس سے لاشیں ملنے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

محسن گیلانی نے بتایا کہ جاوید فاضل شوبز انڈسٹری کا ایک سینئر اور معتبر نام تھے، جنہیں شاید آج کے لوگ بھول چکے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ جاوید فاضل ایک روز رات دیر تک شوٹنگ کے بعد اپنے فلیٹ واپس لوٹے لیکن اگلے دن سیٹ پر نہیں پہنچے۔ پہلے تو ساتھی فنکاروں نے تاخیر کو معمول کا حصہ سمجھا، لیکن کافی وقت گزرنے کے بعد جب پروڈیوسر نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو جواب نہ ملا۔

محسن گیلانی نے بتایا کہ جاوید فضل کو تلاش کرنے کی مزید کوشش پر معلوم ہوا کہ وہ ناشتہ کرنے بھی نہیں آئے، جس کے بعد دروازہ توڑ کر ان کے فلیٹ میں داخل ہونا پڑا۔ اندر جاوید فاضل کی لاش موجود تھی۔ ان کا انتقال 2010 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ان کے فلیٹ میں ہوا تھا، جہاں وہ اکیلے رہائش پذیر تھے۔

یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل پاکستان کی سینئر اداکارہ عائشہ خان اور اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش بھی ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی جس نے پوری انڈسٹری کو غمزدہ کردیا تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے؛ بلاول بھٹو
  • سینٹرل ایشیا فرینڈ شپ موٹر بائیک ریلی پشاور پہنچ گئی
  • دہلی کی مشہور ’مکھن ملائی‘ پر چوہے کا ’خصوصی گشت‘، ویڈیو وائرل
  • جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری
  • لاہور ہائیکورٹ: جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری
  • وزیراعلیٰ کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر اظہار مسرت، قوم کو مبارکباد
  • عائشہ خان اور حمیرا سے قبل شوبز کی کونسی مشہور شخصیت کی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی؟
  • ’سچ بتائیں، کہانی بہت مزے کی ہے،‘جمشید دستی نااہلی کیس: این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل
  • جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کردیا
  • جمشید دستی نااہلی کیس؛لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا