پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف نے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا۔ بیرسٹ گوہر کا کہنا ہے کہ امید ہے اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن سرٹیفیکیٹ جاری کردے گا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر کہا کہ بیرسٹر صاحب یہ کیس 30 اپریل 2024 سے چل رہا ہے، تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کروایا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے پانچ درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع کروانا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نوٹس کا جواب ہم دے چکے ہیں، درخواست گزاروں کی گزارشات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کروا دیں گے، آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروا دیں گے۔

اس دوران اکبر ایس بابر نے کہا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں۔

اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔

امید ہے اگلی سماعت پر پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ مل جائے گا، بیرسٹر گوہر
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن کی طرف ہمیں سرٹیفکیٹ نہیں ملا، ہم نے الیکشن کمیشن کے آئینی وقانونی سوالوں کا جواب دے دیا تھا، امید ہے اگلی سماعت پر پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے آئین وقانون کےمطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، بانی پی ٹی آئی ہماری پارٹی کا نشان ہیں۔

پی ٹی آئی میں اس وقت گھس بیٹھیوں اور ایلنز کا راج ہے، اکبر ایس بابر
اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان لوگوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایک ارب روپے سے زائد کی رقم پی ٹی آئی کیسز کے لیے وکیلوں میں بندر بانٹ کی گئی۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی اکاؤنٹس کو فوری طور پر منجمد کیا جائے، پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پی ٹی آئی میں اس وقت گھس بیٹھیوں اور ایلنز کا راج ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس نے پی ٹی آئی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، پارٹی پر مفاد پرست ٹولہ قابض ہوچکا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اکبر ایس بابر الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی جواب جمع

پڑھیں:

متنازع پیکا ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست  پر حکومت نے تحریری جواب جمع کرادیا

اسلام آباد:

متنازع پیکا ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست  پر سماعت میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب جمع کروا دیا گیا۔

جسٹس انعام امین منہاس کے روبرو متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء  کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب جمع کروا دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے متنازع پیکا ایکٹ کالعدم قرار دینے کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

سرکاری وکیل نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا  ، جسے دور کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کی، جس پر پی ایف یو جے کے وکیل ڈاکٹر یاسر امان خان نے دلائل کا آغاز کر دیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کے آغاز پر استفسار کیا کہ آپ نے کوڈ آف کنڈکٹ بھی ساتھ ساتھ بتانا ہے کہ پہلے کیا تھا اور فرق کہاں پر آیا؟۔ پہلے بیک گراؤنڈ بتائیں تاکہ کیس سمجھ آ سکے۔

پی ایف یو جے کے وکیل ڈاکٹر یاسر امان خان نے بتایا کہ  2016ء  میں پیکا ایکٹ لایا گیا۔ 2025 ترمیمی ایکٹ میں 2016 والے ایکٹ کی کچھ چیزیں نکالی گئیں کچھ شامل کر دی گئیں۔ ترمیمی ایکٹ میں سوشل میڈیا کمپلینٹ کونسل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر نے فاٹا کمیٹی اجلاس بلانے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا
  • بانی پی ٹی آئی سے کل بیرسٹر گوہر سمیت چھ وکلاء اور اہل خانہ ملاقات کرینگے
  • ووٹر لسٹ سے متلعق الیکشن کمیشن آف انڈیا کا عمل صحیح نہیں ہے۔ اسدالدین اویسی
  • متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کیس: حکومت کا تحریری جواب عدالت میں جمع
  • مفاد پرست عناصر الیکشن کمیشن کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں: ترجمان
  • پی ٹی آئی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا
  • الیکشن کمیشن کے تمام فیصلے آئین و قانون کے مطابق، الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، ترجمان
  • الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملتے رہے، اعلامیہ
  • متنازع پیکا ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست  پر حکومت نے تحریری جواب جمع کرادیا
  • ایلون مسک کی سیاست میں باضابطہ انٹری، الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرادیے