حکومت کا سرحدی نگرانی بڑھانے کیلئے نئی بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے قیام پر غور
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
گزشتہ سال ناکامی کے باوجود اور جاری رائٹ سائزنگ کے اقدامات کے دوران حکومت کی جانب سے نئی پاسپورٹ اور بارڈر کنٹرول اتھارٹی (پی بی سی اے) قائم کرنے پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے۔
نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق زیر غور مسودے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ا ے) کے کچھ اختیارات کو ختم کیا جائے گا، بشمول جن کا تعلق امیگریشن سے ہے۔
اس کے علاوہ امیگریشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل اور پاسپورٹس کی موجودہ تمام ذمہ داریوں کو ایک بہتر قیادت کے ساتھ تبدیل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اسی طرح کی ایک اتھارٹی ’پاکستان امیگریشن، پاسپورٹس اور ویزا اتھارٹی‘ (پی آئی پی وی اے) کے قیام کی کوشش ادارے میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر پولیس افسران کی مخالفت کی وجہ سے ناکام ہوگئی تھی۔
انسانی اسمگلنگ کے حالیہ واقعات اور ایران، افغانستان، بھارت سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے ناپسندیدہ افراد نے نہ صرف مذکورہ اقدام کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے بلکہ اسے قومی سلامتی کے لیے لاحق خطرے کے طور پر بھی سامنے لایا ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح افواج اور کچھ سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پڑوسی ممالک کے ساتھ ملحقہ 7 ہزار 500 کلومیٹر محیط ملکی سرحد کی حفاظت پر معمور ہونے کے باوجود تقریباً 16 سے 18 داخلی اور خارجی راستوں پر مزید مؤثر نگرانی کی ضرورت ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ نئی اتھارٹی کے قیام کے لیے پہلی 2 کوششوں میں زیادہ توجہ پاسپورٹ سے متعلق مسائل پر مرکوز تھی جس کی وجہ سے یہ ناکام ہوئی تاہم یہ تجویز اب قومی سلامتی کو لاحق خطرات، انسانی اور سامان کی اسمگلنگ سے متعلق ایک معاملے میں تبدیل ہوگئی ہے۔
مسودے میں دعویٰ کیا گیا کہ ایف آئی اے موجودہ وقت میں امیگریشن اور وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات سے متعلق معاملات کو دیکھ رہی ہے جس سے نااہلی، بدعنوانی، کرپشن جیسے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’افسوس کے ساتھ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں بہت سارے پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔‘
صورتحال کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے خیال کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ضروری اصلاحات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور اور شہریوں کی حفاطت کے لیے جلد سے جلد معنی خیز اقدامات کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
زیر غور تجویز کے مطابق دیگر ممالک کی طرح امیگریشن اور بارڈر سیکیورٹی کے انتظام کے لیے ایک جدید اور خود مختار اتھارٹی قائم کی جائے تاکہ ایف آئی اے صرف وائٹ کالر جرائم اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات پر توجہ مرکوز کرنے تک محدود رہے۔
دریں اثنا بہتر نتائج کے لیے متعدد علاقائی ممالک بشمول بنگلہ دیش، بھارت، ایران، چین، تاجکستان، افغانستان اور ترکیہ نے بھی اسی طرح کے اقدامات کیے ہیں۔
مثال کے طور پر بھارت میں امیگریشن کے معاملات کو دیکھنے کے لیے بیورو آف امیگریشن قائم کیا گیا ہے جبکہ سی بی آئی وائٹ کالر جرائم کو دیکھتی ہے، اسی طرح بنگلہ دیش نے بھی امیگریشن اور پاسپورٹ کنٹرول کو اینٹی کرپشن کمیشن سے الگ کیا ہے۔
ایران میں امیگریشن اور پاسپورٹ پولیس امیگریشن کے معاملات کو دیکھتی ہے جبکہ کرائم پولیس کرپش پر قابو پاتی ہے، اسی طرح چین میں ایک علیحدہ قومی امیگریشن ایڈمنسٹریشن ہے اور ترکیہ کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائیگریشن مینجمنٹ امیگریشن کی نگرانی کرتی ہے، جبکہ مالیاتی جرائم کا تحقیقاتی بورڈ مالی جرائم اور منی لانڈرنگ کے معاملات کو دیکھتا ہے۔
تجویز کے مطابق موجودہ نظام جہاں امیگریشن اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں غیر مؤثر اور بدعنوانی کا شکار ہیں، ایک علیحدہ ’پی بی سی اے‘ اتھارٹی سرحد کی بہتر حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی اسمگلنگ کو کم کرنے اور مزید انسانی المیوں کو روکنے میں کردار ادا کرے گی۔
تجاویز پر تیزی سے عمل کے لیے متعلقہ حکام ایک ماہ کے اندر قانون سازی کے ذریعے بل کی منظوری کے خواہاں ہیں۔
بیوروکریسی میں معاملات کو دیکھنے کے لیے مسودے میں اتھارٹی کی سربراہی کے لیے ایک 22 گریڈ کے افسر کی تعیناتی کی تجویز زیر غور ہے جبکہ شمالی، جنوبی اور مرکزی سرحدوں کے لیے کم از کم 21 گریڈ کے 3 افسران کو بھی تعینات کیا جائے گا۔
تمام داخلی خارجی راستوں پر پولیس سے (کم از کم 6) گریڈ 20 کے ڈائریکٹر سطح کے افسران کا ایک سلسلہ بھی ہوگا، جبکہ 3 بریگیڈیئر کمانڈرز براہ راست افغانستان، ایران، چین اور بھارت کے ساتھ سرحدوں کی قیادت کریں گے، جن میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے بھی شامل ہیں۔ آپریشنل کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ڈائریکٹر کو فوجی یا انتظامی خدمات کا تجربہ رکھنے والے اہلکاروں کی مدد حاصل ہوگی۔
قانون سازی کے تقریباً 2 ماہ بعد توقع کی جارہی ہے کہ اتھارٹی 6 ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال ہو جائے گی، جبکہ ایف آئی اے سے فورس کی منتقلی بھی 2 ماہ کے اندر مکمل ہوجائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امیگریشن اور معاملات کو کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں جدید اے آئی ریسرچ سینٹرز کے قیام پر پیش رفت
پاکستان میں جدید اے آئی ریسرچ سینٹرز کے قیام پر پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(ارمان یوسف ) وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی میں دو طرفہ اشتراک پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر خصوصی طور پر ایریزونا یونیورسٹی کے تعاون سے پاکستان میں AI ریسرچ سینٹرز کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی سے متعلق تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے ایسے اشتراک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستانی طلبا کو عالمی معیار کی AI ریسرچ اور ڈیجیٹل مہارتوں تک رسائی حاصل ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی پاکستان میں AI ہبز، نیشنل AI پالیسی اور انٹرنیشنل پارٹنرشپس کے ذریعے ایک مضبوط AI ایکو سسٹم قائم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن کے تحت درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، جہاں بین الاقوامی تعاون کو قومی ترقی کا محور بنایا جارہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے پہلے لگژری PHEV پک اپ 6 BYD Shark کے حصول کیلئے بلنگ کا آغاز پاکستان کے پہلے لگژری PHEV پک اپ 6 BYD Shark کے حصول کیلئے بلنگ کا آغاز وفاقی اداروں میں ماہرین کی تعیناتی ترجیح، میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم پی ٹی آئی کا 5اگست کو ہونیوالے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں،سینیٹر عرفان صدیقی اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،امریکا کا عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کا...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم