مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست، بلیوں سے متعلق رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے علاقے میں گھروں میں مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
سندھ ہائی کورٹ میں خاتون شہری کی گھروں پر مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی گئی۔
سی بی سی کے وکیل جہانگیر آغا نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔
سی بی سی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے مذکورہ گھر کا کئی بار دورہ کیا ہے، گھر میں مرغیاں پالنے یا چڑیا گھر بنانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، پڑوسیوں نے بتایا ہے کہ مذکورہ گھر میں 3 بلیاں ہیں لیکن سی بی سی کے پاس انہیں پکڑنے کا اختیار نہیں۔
عدالت نے بلیوں سے متعلق پولیس سے 3 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گھر میں
پڑھیں:
بھوپال کے مسلمان نواب کے 15 ہزار کروڑ کے اثاثے کسے ملیں گے؟
بھوپال (نیوز ڈیسک)بھارت میں 15 ہزار کروڑ کے اثاثے اب کسے ملیں گے؟ ہائی کورٹ نے مقدمے کا پھر سے ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا۔
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کا 15 ہزار کروڑ کے اثاثوں سے محرومی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیش (ایم پی) کی ہائی کورٹ نے سیف علی خان اور اُن کے اہلِ خانہ کو بھوپال میں 15 ہزار کروڑ روپے کے اثاثوں کا مالک قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔
عدالت نے اس جائیداد کو دشمن کی جائیداد قرار دے دیا، یہ اثاثے بھوپال کے مسلمان نواب کے تھے، اُن کی بیٹی سابق پاکستانی سیکریٹری خارجہ شہریار محمد خان کی والدہ ساجدہ سلطان پاکستان چلی آئی تھیں۔
ساجدہ سلطان کی دوسری بہن سیف علی خان کی دادی تھیں، سیف علی خان کا پٹودی خاندان اسی دادی کی بنیاد پر ان اثاثوں کا دعوے دار تھا۔
عدالتی فیصلے کے بعد اب یہ اثاثے کسے ملیں گے؟ اس حوالے سے ہائی کورٹ نے اس مقدمے کا پھر سے ٹرائل کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:دبئی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار سے متعلق اہم پیش رفت