ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔
اپنے امریکی دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن کے لنکن لبرٹی ہال میں ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقاتیں امریکی سینیٹرز، کانگریس کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات سے ہوئیں۔
محسن نقوی نے سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، کانگریس کے رکن کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیرِ اعظم لز ٹرس اور گورنر میسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقات کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام صدر ٹرمپ سے گہری محبت رکھتے ہیں اور میں نے خود دیکھا کہ کس طرح امریکی عوام نے ٹرمپ کی صدارت کا جشن منایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکا کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے ٹرمپ کے
پڑھیں:
پاک امریکا تعلقات، ٹرمپ کو مودی کی کس بات پر غصہ ہے؟ نصرت جاوید کے انکشافات
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر انکشافات پاک امریکا تعلقات ڈونلڈ ٹرمپ نصرت جاوید وی نیوز