سابق فوجی صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے دیرینہ ساتھی، سابق چئیر مین پی سی بی اور بانی قومی کمیشن انسانی ترقی نسیم اشرف کا خیال ہے کہ نواز حکومت کے خاتمے اور پرویز مشرف کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکا کو خدشہ تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پھانسی ہوجائے گی جس کا اظہار اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن نے بھی کیا تھا۔

نسیم اشرف نے مشرف دور میں ان کے ساتھ 7 سالہ اقتدار کے حوالے سے ringside  کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے اس دور کے اہم واقعات اور حکومتی فیصلوں، پاک امریکا و پاک بھارت تعلقات اور طالبان امور پر آنکھوں دیکھے واقعات بیان کیے ہیں۔

کتاب کی تقریب رونمائی پشاور میں ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ نسیم اشرف نے اپنی کتاب میں شامل کیے گئے واقعات کے حوالے وی نیوز سے خصوصی بات بھی کی۔

’بل کلنٹن نے مجھ سے خود اس خدشے کا اظہار کیا‘

نسیم اشرف نے 320 صفات پر مشتمل کتاب میں پرویز مشرف کے دور اقتدار میں رونما ہونے والے اہم واقعات کا ذکر کیا ہے۔ صفحہ 164 میں اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ پاکستان کا ذکر بھی ہے جس میں وہ لکھتے ہیں کہ امریکا میں ان کی بل کلنٹن سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پوچھا کہ کہیں نواز شریف کو پھانسی تو نہیں ہوجائے گی۔

نسیم اشرف نے وی نیوز بتایا کہ امریکا نواز شریف کی سزا کے حوالے سے فکر مند تھا۔ انہوں نے کتاب میں ایوان صدر میں اس وقت کے امریکی صدر کے دورے کے دوران ایوان صدر میں ہونے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایوان صدر میں تقریب کے دوران بل کلنٹن واش روم چلے گئے اور ان کے پیچھے سابق چیف جسٹس ارشاد حسن خان بھی واش روم چلے گئے جس کے بارے میں بعد سیکیورٹی اسٹاف نے بتایا کہ چیف جسٹس تصویر لینا چاہتے تھے لیکن وہ کام نہیں ہوسکا۔ تاہم اس کے بعد کچھ افواہیں بھی آئیں جن میں سابق چیف اور بل کلنٹن کے درمیان نواز شریف کو پھانسی سزا نہ دینے پر بات ہوئی۔

’پرویز مشرف اور اٹل بہاری واجپائی کشمیر کا مسئلہ حل کرنے والے تھے‘

مشرف کے دیرینہ ساتھی نے بتایا کہ پرویز مشرف آرمی چیف تھے اور ان پر سیاسی تنقید کے امکانات کم تھے جس کی وجہ سے وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کے بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 4 نکات پر کشمیر کا مسئلہ ختم کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے تھے کہ اس دوران بھارت میں اچانک قبل از وقت انتخابات کا اعلان ہوا اور من موہن سنگھ وزیر اعظم بن گئے جو اس وقت سیاسی طور پر کافی کمزور تھے اور بات رک گئی جبکہ بعد میں مشرف کی حکومت بھی کمزور ہو گئی۔

اپنی کتاب میں نسیم اشرف نے مزید کن اہم ترین واقعات کا تذکرہ کیا ہے جانیے اس رپورٹ کی ویڈیو میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اٹل بہاری واجپئی بل کلنٹن پرویز مشرف جسٹس ارشاد حسن خان میاں محمد نواز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بل کلنٹن پرویز مشرف میاں محمد نواز شریف پرویز مشرف نواز شریف اس وقت کے کتاب میں بل کلنٹن انہوں نے مشرف کے

پڑھیں:

امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ نے اوباما کو ’غدار‘ قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق تحقیقات پر سابق صدر باراک اوباما کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جنہوں نے انتخابات میں مداخلت کے جھوٹے دعوے کیے۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ اس سازش میں سابق صدر اوباما براہ راست ملوث تھے اور اُن کا یہ عمل "غداری" کے زمرے میں آتا ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اوباما نے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف بغاوت کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ اوباما اس سازش میں "رنگے ہاتھوں" پکڑے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ہفتے سابق رکن کانگریس تلسی گبارڈ نے انٹیلی جنس دستاویزات کے حوالے سے کہا تھا کہ اوباما انتظامیہ کے اہلکاروں نے جان بوجھ کر روسی مداخلت کا "جعلی بیانیہ" تشکیل دیا۔

اس بیان کے بعد ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک اے آئی ویڈیو بھی جاری کی، جس میں اوباما کی گرفتاری دکھائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 2016 کے انتخابات میں ٹرمپ نے حیران کن طور پر ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی، حالانکہ تمام ابتدائی سروے اور تجزیے ہیلری کو فیورٹ قرار دے رہے تھے۔ اس کے بعد امریکا میں یہ بحث چھڑ گئی تھی کہ کیا روس نے واقعی ٹرمپ کی جیت میں کردار ادا کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر گیا، پائلٹ اور خاتون ساتھی ہلاک، متعدد گاڑیاں جل گئیں
  • اوباما نے 2016 امریکی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق جعلی انٹیلیجنس تیار کی، ٹولسی گیبارڈ کا دعویٰ
  • متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرینگے، کسی جگہ پر قبضہ ہونا کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی ناکامی: مریم نواز
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
  • امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ نے اوباما کو ’غدار‘ قرار دے دیا
  • کتاب ہدایت
  • مہوش حیات ساتھی اداکار ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید برہم