اسلام آباد:

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب سمیت تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ آئین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت لمبی نشست رہی، ملک کے حالات اور وطن عزیز کو جن بحرانوں کا سامنا ہے، ان تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے دہشت گردی ہو یا معیشت اور ملکی سالمیت ہو مل کر ساتھ چلنا ہو گا، جس قدر ملک میں بحران ہے اس کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں، پچھلے سال ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ملک کو سیاسی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت نے یہ بحران بڑھانے کے لیے اپنا کندھا فراہم کیا، دور حاضر میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

مصطفی نواز کھوکھر نے اس موقع پرتحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ملک میں قانون اور آئین کی بحالی کا ایجنڈا ہونا چاہیے، اس وسیع تر مفاد میں سول سوسائٹی سمیت سب شامل ہو جائیں گے۔

سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ چند اور سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں، اس کے بعد ایجنڈا بنا کر جدوجہد کا آغاز کریں گے، اس ملک سے تمام بحرانوں کو رخصت کرنے کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی طے ہو گا کہ بند کمروں میں اس ملک کے فیصلے ہوں گے یا پھرعوام کے ووٹ سے ہوں گے۔

یاد رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے 2022 میں سینیٹ سے استعفے کے بعد پی پی پی سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اس سے قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کی حیثیت سے بھی مستعفی ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان نواز کھوکھر نے کہا کہ

پڑھیں:

پتہ تھا بھارتی میڈیا منصفانہ موقع نہیں دے گا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پتہ تھا کہ بھارتی میڈیا مجھے منصفانہ موقع نہیں دے گا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا سے متعلق پتہ ہونے کے باوجود اپنے مؤقف پیش کیا۔

پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بھارتی عوام، خاص طور پر نوجوان ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کی نئی نسل ایک نئے مستقبل کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ برصغیر میں امن کا کیس صرف پاکستان ہی کا مقصد نہیں، پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے عوام کا مشترکہ مشن ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات کا مل کر مقابلہ کریں گے، ہمارا مستقبل ماضی کے تنازعات نہیں ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہمارے مستقبل کی بنیاد پُرامن بقائے باہمی، تعاون اور خوش حالی پر ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • ہم پاکستان کے آئین، جمہوریت، اور پارلیمانی روایات کی بحالی کے لیے نکلے ہیں۔، سلمان اکرم راجا
  • لاہور روانگی جمہوری اقدار اور آئینی حقوق کے تحفظ کی علامت ہے، علی امین گنڈاپور
  • ملت جعفریہ پاکستان کا اسرائیل کو ممکنہ تسلیم کرنے کی مخالفت میں منظم تحریک کا اعلان
  • بلاول زرداری نے کسی بھی رہنما کو بھارت کے حوالے کرنے کی بات نہیں کی، دفتر خارجہ
  • بلاول پاکستان کی باوقار آواز بن چکے ہیں، شرجیل میمن
  • تحریک انصاف کا یوٹیوب چینلز کی بندش کیخلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان
  • بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر پاکستان کی باوقار آواز بن چکے ہیں، شرجیل میمن
  • تیونس: النہضہ تحریک کے سربراہ راشدالغنوشی کو 14سال قید
  • پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا‘بلاول
  • پتہ تھا بھارتی میڈیا منصفانہ موقع نہیں دے گا: بلاول بھٹو