وہ گھر کامیاب رہتے ہیں جہاں آخری فیصلہ مرد کرتا ہے : صبا فیصل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سینئر اداکارہ صبا فیصل نے حالیہ پوڈکاسٹ میں شوہر کے فیصلے کو کامیاب گھر کی بنیاد قرار دیا۔
احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے میاں بیوی کے تعلقات اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
صبا فیصل نے اپنی والدہ کا مشورہ شیئر کرتے ہوئے کہا، "میری امی نے مجھے کہا تھا کہ شوہر سے ایک قدم پیچھے رہنا تاکہ ضرورت پڑنے پر سر اٹھاؤ تو شوہر کا سہارا نظر آئے، نہ کہ کھلا آسمان۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ایک حد تک میاں بیوی برابر ہیں، لیکن اللہ نے شوہر کو خاص مقام دیا ہے۔ ان کے مطابق، "وہ گھر زیادہ کامیاب ہوتے ہیں جہاں آخری فیصلہ مرد کرتا ہے، کیونکہ عورت جذباتی ہوتی ہے اور مستقل مزاجی سے فیصلے نہیں کر سکتی۔"
صبا فیصل نے بیویوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے شوہروں کو وہ مقام اور عزت دیں جس کے وہ مستحق ہیں۔ ان کی باتوں پر سوشل میڈیا پر تبصرے اور بحث جاری ہے، جہاں کچھ ان کی رائے سے متفق ہیں اور کچھ نے اختلاف کیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صبا فیصل
پڑھیں:
لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
لاہور:گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول آصف کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 23 اکتوبر کو خود اس کی بیوی قیصرہ نے ہی درج کرایا تھا تاکہ شک اس سے ہٹ جائے۔ تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضادات سامنے آئے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔